|

وقتِ اشاعت :   May 21 – 2019

کوئٹہ; بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں بی ڈی اے آفس میں بھوک ہڑتالی کیمپ پیر کو بھی جاری رہا، مختلف سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے رہنماوں نے کیمپ جاکر ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ رمضان المبارک میں ملازمین کا ہڑتال سوالیہ نشان ہے۔

حکومت فوری طور پر ملازمین کے مطالبات تسلیم کرئے، بی ڈی اے ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شمس خلجی اور دیگر نے کہاکہ رمضان المبارک سے قبل مستقل اور عارضی ملازمین کی تنخواہیں بندہیں اس سلسلے میں ہم نے حکومت سے کئی بار رابطہ کیا لیکن صرف یقین دہانی کے سواء کچھ نہیں کیا گیا جس سے ملازمین رمضان میں بھی تنخواہوں سے محروم رہے اب عید آرہی ہے لیکن ملازمین عید کی خریداری سے بھی محروم کیا جارہا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہ جاری کی اور دیگر مطالبا ت پر عمل درآمد کیا جائے اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سخت احتجاج کریں گے۔