نوشکی: نیشنل پارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر سرادر آصف شیر جمالدینی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت رخشان ڈویڑن کے کمشنر کو اختیارات دیں اور اور رخشان ڈویڑن کے تمام تر کوٹہ جات کو فوری ڈویڑن کے عوام کو فراہم کی جائے۔
انہوں میں کہا کہ رخشان ڈویڑن تو بنائی گئی ہے مگر کمشنر رخشان کو باقائدہ دفتر اور ڈویڑن کے تعلیمی و دیگر ملامتوں کے کوٹے کو تاحال فراہم۔نہیں کی جا رہی ہے نہ ڈویڑن کو ترقیاتی فنڈ فراہم کی جا رہی ہے بلکہ تاحال کوئٹہ ڈویڑن اور قلات ڈویڑن کے ساتھ منسلک رکھا گیا ہے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رخشان ڈویڑن کو بااختیار ڈویڑن کے طور پر فعال کیا جائے اور کمشنر رخشان ڈویڑن کے اختیارات اور ملازمتوں سمت دیگر تمام ڈویڑن کوٹہ جات کو بھی بحال کر کے رخشان پولیس رینج اور دیگر دفاتر کو مکمل طور پر ڈویڑن میں منتقل کیا جائے