|

وقتِ اشاعت :   June 2 – 2019

چاغی: ضلع چاغی میں حالیہ بارشوں نے یونین کونسل چلغازئی کے علاقے چل گزئی میں بھی تبائی مچا دی،گندم،انار،روحی کے کھڑی فصلیں تباہ ڈیم بھی پانی سے بھر گیا ہے ایک ہی بارش کے بعد ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ پیدا ہوگیا، اہل علاقہ میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چاغی ضلع کے یونین کونسل چلغازئی کا علاقہ موزعہ چل گزئی میں حالیہ بارشوں نے تبائی مچا دیا جہاں کھڑی فصلوں کے ساتھ ساتھ ڈیم بھی پانی سے بھر گیا ہے اور دیگر تمام علاقوں میں حفاظتی ڈیم نا ہونے کے وجہ سے اگر خدا نخواستہ ڈیم ٹوٹ گیا متعدد دیہاتی علاقے تباہ ہوجائینگے۔چل گزئی کے زمینداروں اور عوامی حلقوں اور وہاں پر موجود زمیندار کامران کا کہنا ہے۔

ڈیم پہلی بار اتنا پانی سے بھر گیا ہے اور ڈیم کا پانی زیادہ ہوجانے کے بعد جو حفاظتی نالیاں پانی کو کم کرنے کے لیئے لگائے گئے ہیں وہ بھی بند ہے اگر خدا نخواستہ ایک اور طوفانی بارش ہوگیا ہماری کھڑی فصلیں پہلے تباہ ہوچکے ہیں اور سوران،پسوں،اسپ،تالو کے علاقے اس ڈیم کے زد میں آجائینگے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی آبادی ہے۔

انکا کہنا تھا ضلع چاغی میں حالیہ طوفانی بارشوں نے لاکھوں روپے لوگوں کے کھڑی فصلات تباہ کر دیا گیا اور جہاں میری بھی کھڑی فصلیں جس میں گندم،روحی،اور انار کے باغات کو نقصان پہنچا ہے اور ڈیم جنوبی سائیڈ کی طرف سے کریک ہوچکا ہے اگر ایک اور بارش ہوگیا اس کریک سے پانی با آسانی نکل سکتا ہے۔ہم ڈپٹی کمشنر چاغی اور متعلقہ محکمہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر یونین کونسل چلغازئی کے ڈیم کا دورہ کرکے جسکا جائزہ لیا جائے اگر کل خدانخواستہ دوبارہ بارش ہوگیا ڈیم ٹوٹ جائے گا جسکی تمام زمہداری متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ پر عائد ہوگی۔