|

وقتِ اشاعت :   June 4 – 2019

کوئٹہ: عید الفطر قر یب آ تے ہی صوبا ئی دارالحکو مت کو ئٹہ میں تیا ریا ں عر وج پر پہنچ گئی ہیں شہر کے مختلف با زاروں اور ما رکیٹو ں میں خواتین و بچو ں کا رش دکھا ئی دینے لگا ہے۔

خو اتین کی دلچسپی کے لیے مختلف اقسا م کی چو ڑیو ں کے نئے ڈیز ائن اور جیو لیری کے اسٹا لز بھی لگا گئے ہیں جبکہ بچو ں کی دلچسپی کو بھی مد نظر رکھتے ہو ئے دکا ند اروں نے کپڑ وں اور جو تو ں کے نئے ڈیز ائن متعا رف کر وائے ہیں مرد خو اتین وبچو ں کی بڑی تعداد افطا ری کے بعد ما رکیٹو ں کا رخ کر تی ہے عید قر یب آ تے ہی با زاروں میں رش بڑ ھ گئی اس موقع پر سیکو رٹی کے سخت انتظا ما ت کئے گئے ہیں۔

مہنگا ئی ہو نے کی وجہ سے غریب عوام عید کی خر یداری کے لیے پریشان ہیں، تفصیلا ت کے مطا بق پیر کو صو با ئی درالحکو مت کو ئٹہ میں عید خر یداری کے لیے آ نے والے محمد سیمی بلو چ،عبدالواسع،مصباح کاکڑ،زمران کاکڑ،محمد حنا ن بلو چ اور دیگر نے خصو صی طو رپر”اے پی پی“ سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ منگا ئی عروج پر ہے۔

اس لیے سستی چیز کی تلا ش میں دن بھر کھو متے ہیں مگر اس کے با وجو د سستی اور میعا ری چیز نہیں ملتی عید کا تہو ار ہے اپنے لیے نہیں بچو ں کے لیے تو خر یداری کر نی پڑ تی ہے اس مر تبہ با زاروں میں وارئٹی تو دستیاب ہے لیکن قیمتیں آ سما ن کو چھو رہی ہیں۔

خر ید ار ی کر نے والے محمد سیمی بلو چ نے کہا کہ حکو مت اور پا ک فو ج نے بلو چستان کے حا لا ت کو کنٹرول کرلیا ہے اور آ ج بلو چستان میں امن واما ن بحا ل ہو ا امن بحال ہو نے کی وجہ سے کو ئٹہ میں عید الفطر کی خر یداری میں عوام بھر پو ر خر یداری میں مصر وف ہیں پہلے کو ئٹہ شہر میں حا لا ت خر اب تھے اور اتنا رش نہیں تھا اور آ ج پو را کو ئٹہ خواتین اور مر دوں سے بھر ا ہو ا ہے رات کو کو ئٹہ سے دور دراز علاقو ں میں پا رک موجو د ہو تے ہو ئے بھی خو اتین اور بچو ں سے بھر ے پڑے ہو ئے ہیں جس میں خواتین اور بچے لطف اند وز ہو رہے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ بلو چستان میں کا فی عرصہ بعد امن واما ن بحا ل ہو ا ہم دعا کر تے ہیں کہ اللہ تعا لی اس ملک اور پا ک فو ج کو سلا مت رکھے جبکہ اس سلسلے میں د وکا نداروں سے ”اے پی پی“نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا ہمیں چیز یں مہنگی ملتی ہیں تو ہم مجبو ر ہیں اور مہنگا ئی کی وجہ سے ہمیں قمیتو ں میں اضا فہ کر نا پڑ تا ہے۔

عید الفطر کی آ مد اور با زاروں میں خر ید اروں کے رش کو دیکھتے ہی پو لیس نے سیکو رٹی کے فو ل پر وف انتظا مات مر تب کر لیے اس مو قع پر سیکو رٹی پر معمو ر اہلکا ر روزی خا ن نے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ ہم لو گ پہلے روز ہ سے لیکر عو ام کے لیے دن رات ڈیو ٹی سر انجا م دے رہے ہیں سیکو رٹی کے فو ل پر وف انتظا ما ت کئے ہیں با زاروں ما رکیٹو ں میں پو لیس کے اہلکا رگشت پر ما مو ر ہیں اور اہلکا روں کو مختلف چو راہو ں پر تعینا ت کیا گیا ہے۔