خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل،ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر شفیق الرحمٰن ساسولی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعزیز بلوچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری میر محمداکبر مینگل۔
پریس سیکرٹری حاجی احمدبلوچ و دیگر اراکینِ کابینہ نے نواب امان اللہ خان زہری،انکے جوانسال پوتے مردان زہری اور دیگر ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نواب صاحب کی شہادت ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔ آج بلوچ قوم کو ایک اور مخلص، منصف، بہادر قبائلی و سیاسی رہنما سے محروم کیاگیا۔ نواب امان اللہ زہری کی شہادت نہ صرف بی این پی بلکہ بلوچ قومی کاز کے لئینا قابل تلافی نقصان ہے۔
اور یہ خلا صدیوں تک پرنہیں کی جاسکیگی۔ شہید نواب ایک بہادر باپ کا بہادر بیٹا تھا۔ شہید نواب امان اللہ بی این پی کے ایک عظیم فکری رہنما تھے۔ ہم شہید کی عظیم جدوجہد پر انھیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دشمن عناصر کے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے بی این پی کے بلوچ قومی کاز کو کمزور نہیں کیاجاسکتا۔ ہ
م شہداء کی وارث ہیں۔ شہیدوں کی بدولت ہمارے حوصلے بلندسے بلندتر ہیں۔ ہمارے حوصلوں کی پستی کے متمنی اپنے انسان دشمن حرکات کی شکست کے منتظر رہیں۔ انہوں نے حکومت وقت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ شہید نواب امان اللہ خان کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔