|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2019

کوئٹہ: آماچ اادبی دیوان کے زیر اہتمام مختلف شاعرا ادیبوں کی کتابوں کی رونمائی کا اہتمام اور محفل مشاعرہ کوئٹہ پریس کلب میں کیا گیا جس میں آماچ ادبی دیوان کے زیراہتمام 2018سے 2019کے دوران دس کے قریب مختلف کتابوں کی رونمائی کی گئی منعقدہ تقریب میں صوبے کے نامور ادیبوں اور شاعرا نے شرکت کی۔

جس میں افضل مراد قیوم بیدار حاجی شاہ بیگ پناہ بلوچ ڈاکٹر لیاقت اور مہان خصوصی سیکرٹری لائیو اسٹاک دستین جمالدینی اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے کتابوں کے مصنفوں اور ان کی کتابوں پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک احسن اقدام قرارد یا جبکہ اے ڈی بلوچ انجم غمخوار یوسفی بلوچ نعیم اور دیگرنے اپنے اپنے خطاب میں آماچ ادبی دیوان کی بلوچی ادبی خدمات سمیت صوبے کے نامور لکھاریوں۔

اور انکی کتابوں کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ اور اس کے مقامی زبان لکھاری کسی تعریف کے محتاج ہیں صوبے کے بلوچی ادبی دیوان کے لکھاری اور ان کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر سیکرٹری لائیو اسٹاک دوستین جمالدینی نے کہا کہ ہمیں اپنے مقامی زبانوں کے ادیبوں اور شاعرہ پر فخر ہے۔

ہمارا صوبہ مقامی زبان کے حوالے سے ادیبوں اور مصنفوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے تقریب کے دوران مختلف لکھاریوں اور شاعرہ میں شیلڈز اور دیگر انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ بعدا زاں بلوچی ادبی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب میں ادب سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی اور آماچ ادبی دیوان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کو ادب کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا