اوستہ محمد: اوستہ محمد شہر میں گیس کی شدید بحران اور چند محلوں میں گیس 3 سے چار سالوں سے گیس نہیں لیکن گیس کے بلوں کی بھر مار عوام پریشان سوئی سدرن گیس کمیٹی کے حکام بالا نوٹس لیں اوستہ محمد کے عوامی حلقوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد شہر میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام اور شہری سخت پریشان اسکول کے وقت طلباء بغیر ناشتہ کے اسکول جانے لگے اور کئی محلوں میں گیس کنکشن ہونے کے باوجود گیس میسر نہیں۔
دوسری جانب مختلف محلوں میں گھر بیٹھے ریڈنگ بل میں لگا دیتے ہیں جس سے صارفین کے لئے مشکلات کا اضافہ کر دیا ہے اور کئی محلوں میں تین سے چار سال سے زاہد ہوئے ہیں گیس نہیں لیکن گیس کے پمپوں میں نالیوں کے گندا پانی آتے ہیں اور گیس کے حکام بالا کو بار بار اطلاع دینے کے باوجود ناجائز بلوں کی بھر مار ایک طرف گیس نہیں دوسری جانب گیس حکام کی جانب سے بھاری بلوں کی بھر مار جس کی وجہ سے شہری مقروض ہو چکے ہیں۔
اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے حکومت وقت اور سوئی سدرن گیس کمیٹی کے حکام بالا سے مطالبہ کیا اور اوستہ محمد کے محلہ حسین آباد یعقوب محلہ قربانی کالونی کے علاوہ کافی محلے ہیں ان میں تین سے چار سال ہو چکے ہیں گیس نہیں ہے اور بلوں کی بھر مار ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو بلوں کی ذریعے مقروض بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور جہاں گیس ہے تو وہاں پریشر نہیں طلباء اسکول بغیر ناشتے کے جاتے ہیں فوری نوٹس لیاجائے