|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2019

خضدار: خضدار پولیس کی کامیاب کاروائی،چھاپے میں ایف سی کی وردی میں ڈکیتی کرنے والا گرو ہ کا سرغنہ تین ساتھیوں سمیت فائرنگ کے تبادلہ کے بعد گرفتار،ساڑھے تین تولہ سونا و طلائی زیورات،دو عدد ٹی ٹی پستول،راونڈ،چار مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد،ملزمان سے انکشافات پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی خضدار سعید گل آفریدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

کہ رمضان کے مہینہ میں واقع باجکی کے مقام پرمختیار احمد چھٹہ نامی ایک شخص کے گھر میں ایف سی کی وردی میں ملبوس ڈاکوچیکنگ کے بہانے داخل ہو ئے اور گھر سے چار لاکھ روپے نقدی،ساڑھے تین تولہ سونا جن میں تین عدد ہار،سات عدد کانٹے،دو عدد جھومر،دو عدد بندیا،ایک عدد چوڑی،ایک عدد لونگ،ایک عدد موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

یہ واقعہ پولیس کے لئے ایک چیلنج تھا ایک جانب ڈکتی کا واقعہ تو دوسری جانب فورسیز کی وردی میں گھناؤ ناعمل میں استعمال ہونا واقعہ کے متعلق ڈی ایس پی خضدار گل احمد،ایس ایچ او صدر گل حسن پندرانی،ایس ایچ او سٹی محمد افضل زہری کی قیادت میں ایک ٹیم بنائی گئی مسلسل تحقیقات اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزمان کے متعلق مکمل آگاہی حاصل کی گئی اور میری ہدایت پر پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی خضدار،ایس ایچ او صدر و ایس ایچ او سٹی کی قیادت میں پولیس ٹیم نے باجکی کے مقام پر ایک گھر پر چھاپہ مارا۔

فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ڈکیت گینگ کا سرغنہ نصیر احمد ولد رسول بخش قوم بزنجو اور اس کے ساتھی عبدالوحید کو گرفتار کر لیا ملزمان نے دوران تفتیش اپنے دیگر ساتھیوں کے نام ج بتائے جن میں علی احمد ولد عبدالرحیم قوم غلامانی اور عبدالصمد ولد غلام حسین قوم محمد حسنی شامل تھے ملزمان کی نشاندہی پر شریک ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان نے دو عدد پسٹل،راونڈ،چار لاکھ روپے نقدی،ساڑھے تین تولہ سونا،موبائل فون،مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ایس ایس پی خضدار نے اپنے پریس کانفرنس میں مزید بتایا کہ۔

ملزم نصیر احمد بزنجو اس سے قبل پولیس تھانہ خضدار کو قتل،اقدام قتل،چوری،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ ملزم علی احمد کراچی پولیس تھانہ گلشن اقبال کے حدود میں موٹر سائیکل چھننے کے دوران پولیس مقابلے میں زخمی بھی ہو گئے تھے اور کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے،ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔

ایس ایس پی خضدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ایک ساتھی اور مسروقہ رقم کی برآمدگی ابھی تک بقایہ ہے اس کی گرفتاری کے لئے پولیس خفیہ طریقے سے کام کر رہی ہے ملزمان کے خلاف اقدام قتل،ڈکیتی اور اسلحہ آرڈننس کے تحت مقدمات درج کر لی گئی ہے ایس ایس پی خضدار نے ڈی ایس پی خضدار،ایس ایچ او سٹی،ایس ایچ او صدر و پولیس پارٹی کے لئے کامیاب کاروائی کرنے پر نقد انعام تعرفی اسناد دینے کا اعلان کر دیا