کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ، مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبرایم پی اے اختر حسین لانگو، غلام نبی مری،جمال لانگو، ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار،جمیلہ بلوچ، ثانیہ حسن کشانی، ایم پی اے ٹائٹس جانسن، ضلعی صدر ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز، طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ، یونس بلوچ، میر غلام رسول مینگل،اسد سفیر شاہوانی،ملک صلاح الدین شاہوانی، حاجی عبدالباسط لہڑی، لالاعبدالغفار مینگل، خادم حسین بلوچ، عبدالوہاب مری،ملک رشید بلوچ، در محمد لہڑی میر اکرم بنگلزئی، خدائے رحیم لہڑی، اسحاق لہڑی، ہدایت اللہ بلوچ، رضا بلوچ، باسط محمد شہی،پرویز مینگل، بابو مراد بلوچ، وارث کرد بلوچ،میر اسماعیل کرد،رضا جان شاہی زئی، حاجی ناصر بنگلزئی، حاجی عبدالحئی بنگلزئی، زاہد کرد، انجینئر یاسر جان، عبدالرحیم سرپرہ، شوکت بلوچ، ڈاکٹر شبیر قمبرانی، ادریس پرکانی،فیض اللہ بلوچ، جمال مینگل،یاسر شاہوانی،ظفر نیچاری،قاسم بلوچ، حمید لانگو، زعفران مینگل، نذیر لانگو، ما ما اختر لہڑی و دیگر نے کلی شاہنواز سریاب مل، خلق حاجی عبدالباسط لہڑی مغربی بائی پاس، شاہوانی ہاؤس سبزل روڈ، چمن پھاٹک کشانی ہاؤس، کلی اسماعیل، وحدت کالونی، کلی شابو، ومیں 22ستمبر جلسہ عام کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگز اجلاسوں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 22ستمبر کا تاریخی جلسہ عام اہمیت کا حامل ہو گا بلوچستان کی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہوگا کوئٹہ و بلوچستان کے غیور عوام سے اپیل ہے کہ وہ 22ستمبر کے جلسہ عام کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں اور بڑی تعداد میں شرکت کر کے قوم دوستی، وطن دوستی کا ثبوت فراہم کریں بی این پی نے اپنے شہداء کو حیثیت و اہمیت دی ہے جس کی وجہ سے پارٹی قومی پارٹی کی شکل اختیار کر چکی ہے نواب شہید امان اللہ خان زہری جنہوں نے اپنی پوری زندگی مخلصی اور ثابت قدم ہو کر گزاری شہداء کی قتل و غارت گری کو سیاسی کہا جائے بے جا نہ ہوگا شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ اعادہ کیا جائے کہ اس گھرانے کے فرزندوں نے بلوچستان کی قومی جہد کیلئے قربانیاں دی ہیں جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔
شہید نواب امان اللہ خان زہری مخلص اور ایماندار شخضیت کے مالک تھے جو صدیوں میں پیدا نہیں ہوں گے ان کے آباؤاجداد نے جام شہادت نوش کرتے ہوئے وطن کا حق ادا کیا ایسے مستقل مزاجی لوگ جو بلوچستان اور سرزمین کے وسیع تر مفادات کیلئے پوری زندگی سیاست کی اور کبھی بھی سیاسی جدوجہد سے پیچھے نہیں رہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کریں سہ رنگہ بیرک سماجی انقلاب، وسائل پر دستر س حاصل کیلئے آگے بڑھ رہی ہے۔
پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان سیاسی جدوجہد میں اپنا سیاسی و نظریاتی کردار ادا کریں جلسے کے تیاریوں کے حوالے سے بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں بینر، پوسٹر اور دیگر تیاریوں کے حوالے سے 15سب کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں جو 19ستمبر تک کوئٹہ میں پوسٹر، بینر، جھنڈے لگانے کو حتمی شکل دیں گے اور کوئٹہ کو سجانے کی کوشش کریں گے۔
مقررین نے کہا کہ وقت و حالات کی ضرورت ہے کہ ہم جلسہ عام میں بھرپور شرکت کر کے ایک تاریخی بنائیں اور یہ ثابت کریں کہ بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی عوامی قوت ہے جس میں لوگ رضا کارانہ طور پر شامل ہو رہے ہیں اور پارٹی فکر و فلسفے سے وابستہ ہیں۔