کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے قائم کمیشن کی کوئٹہ میں سماعت جاری،پانچویں روز سولہ لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے دوران سماعت چار لاپتہ افراد کے بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ ایک لاپتہ نوجوان کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے کی بنا پر خارج کردیا گیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے بلوچستان ہائی کو رٹ کے ریٹائرڈ جسٹس فضل الرحمن کی سربراہی میں قائم حکومتی کمیشن نے پانچویں روز کی کا ر ر وا ئی مکمل کرلی آج کمیشن میں مجموعی طورپر15لاپتہ افرادکے کیسز زیرسماعت آئے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق سماعت کے دوران چار لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے ان کے اپنے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق کردی ان میں سے تین کا تعلق ضلع کیچ اور ایک کا ضلع آواران سے ہے کمیشن نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کا کیس لاپتہ افراد کے زمرے میں نہ آنے پر خارج کردیاکمیشن چار روز کے دوان 79لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت مکمل کرچکا ہے۔
جن میں سے تیرہ لاپتہ افراد بازیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جبکہ دو لاپتہ نوجوان کے کیسز لاپتہ افر ادکے زمر ے میں نہ آنے کی بناء پرخارج کردئیے گئے کمیشن کل 21 ستمبر کو سماعت کے آ خری روز سولہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔