|

وقتِ اشاعت :   September 24 – 2019

کوئٹہ: بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کھٹائی میں پڑ گیا چار ماہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے نئے شیڈول کا اعلان جاری نہیں کیا جاسکا سابقہ بلدیاتی اداروں کو مدت مکمل ہونے سے قبل ختم کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومت بلوچستان کو آگاہ کیاتھا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے بلوچستان حکومت اپنی تیاریاں مکمل کرے اور بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کرے تاہم بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کھٹائی میں پڑ گیا 2013میں جب بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے تو ان کی مدت 4سال مقرر کی گئی تھی۔

مگر موجودہ حکومت کے آنے کے بعد بلدیاتی اداروں کو فنڈز نہ دینے کے بعد مدت سے قبل بلدیاتی اداروں کو ختم کر دیاگیا اور کہا گیا تھا کہ نئے ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو آئین وقانون کے مطابق کرایاجائیں گے مگر کہیں ماہ گزرنے کے باوجود انتخابات کے حوالے سے کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا اور اپوزیشن جماعتیں بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر خاموش ہیں تاہم سابق بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت اگر تبدیلی لاناچاہتے ہیں توفوری طور پر بلدیاتی انتخابات کاانعقاد کرا یا جائے۔