حب: لسبیلہ و گوادر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی منیجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی سے کراچی ہیڈ آفس میں ملاقات،حب اور گوادر میں گیس کے بارے میں عوامی شکایات اور نئی گیس پائپ لائن منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ایم ڈی SSGCکی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی،عنقریب ٹیم حب اور ساکران کا دورہ کرے گی تفصیلات کے مطابق ایم این اے محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی محمد وسیم سے کراچی ہیڈ آفس میں ملاقات کی اس موقع پر SSGCکے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
ایم این اے اسلم بھوتانی نے اْنہیں ساکران اور حب میں گیس کی لائنیں بچھانے اور گیس پریشر میں کمی کی شکایت سے آگاہ کیا اور گوادر شہر کے مختلف وارڈز میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر M/Dسوئی سدرن گیس کمپنی نے ایم این اے اسلم بھوتانی کو یقین دلاتے ہوئے بتایا کہ گوادر کے 7وارڈز میں گیس کی فراہمی کی منظوری ہو چکی ہے اور ٹھیکیدار آئندہ چند ہفتوں میں کام مکمل کرے گا جبکہ ساکران اور حب کے حوالے سے ایم ڈی SSGCنے بتایا کہ جن گوٹھوں کا سروے ہوا ہے وہاں پر جلد گیس فراہم کی جائے گی۔
M/Dسوئی سدرن گیس کمپنی نے متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ حب اور ساکران کا دورہ کریں اور مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے وہاں گیس پریشر کی کمی کی شکایات کا ازالہ کریں اور جن علاقوں میں گیس کی نئی لائنیں بچھانی ہیں اس پر بھی فوری کا م کیا جائے مزید برآں MNAاسلم بھوتانی اور ایم ڈی SSGCکی ہدایت پر گیس کمپنی کی ٹیم آئندہ چند دنوں میں حب اور ساکران کا دورے کے گی۔