قلات : قلات پولیس کی بڑی کارروائی، لوگوں کو بلیک میل کرنے والا جعلی میجر اور لیفٹیننٹ ظاہر کرنے والا شخص گرفتار،تعلق صوبہ سندھ سے ہیں۔ ملزم سے جعلی فوجی کارڈز،دو اے ٹی ایم کارڈز، سی ایم ایچ ملیر پاس دیگر کارڈز برآمد، مقدمہ درج، سنسنی خیز انکشافات متوقع۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی پولیس قلات حبیب اللہ نیچاری نے گرفتار ملزم، برآمد شدہ جعلی کارڈز میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ قلات پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص جو کہ اپنے آپکو پاک فوج اور حساس اداروں کا آفیسر ظاہر کرکے مقامی لوگوں کو بلیک میل کررہے ہیں اور انہیں دھمکیاں دیتے ہیکہ وہ انہیں اغوا کرائیں گے یا انہیں مار دینگے۔
اپنی جعلی کارڈز دکھا کر لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان سے پیسے بٹورنے میں سرگرم تھے۔ جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کو انکے پیاروں کی بازیابی کے نام پر بھی بلیک میل کرنے کا کام کرتا جو کہ حساس اداروں اور پاک فوج کے نام کو غلط استعمال کرکے پاک فوج کو بدنام کرنے کی گھناونی کھیل میں مصروف عمل رہا ہے۔
قلات پولیس نے اطلاع ملنے پر ایس پی قلات دوستین دشتی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او حبیب نیچاری نے اے ایس آئی عبداللہ، اے ایس آئی نذیر شاہ، اسکواڈ انچارج حاجی نسیم شاہوانی و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم وصیب احمد ولد نیاز احمد سکنہ تحصیل میر پور ضلع ٹھٹہ صوبہ سندھ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے جعلی فوجی کارڈز برآمد کرلیا گیا۔
ملزم ہندو برادری کو بھی بلیک میل کرنے میں ملوث رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اہم اور سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش میں انکشافات متوقع ہے۔ اس موقع پر ایس آئی غلام علی محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے۔