|

وقتِ اشاعت :   October 5 – 2019

نوشکی:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے گزشتہ روز چیئرمین این ایچ اے کیپٹن سرور قیوم سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں این 40 خصوصا سلطان چڑھائی کے وجہ سے عوام،مسافروں، زائرین اور ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کے وجہ سے آگاہ کیا۔

ایم این اے میر ہاشم نوتیزئی نے چیئرمین این ایچ اے کو بتایا کہ سلطان چڑھائی پر کام تاحال شروع نہ ہونے کے وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات پیش آرہی ہیں این 40 ایک قومی و بین الاقوامی شاہراہ ہے جس پر روزانہ ہزاروں لوگ اور گاڑیاں سفر کرتی ہیں اور سلطان چڑھائی کے وجہ سے روزانہ کے بنیاد پر حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔

چڑھائی کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کے باوجود تاحال این ایچ اے کے جانب سے چڑھائی کی نہ تو ٹینڈر کی گئی اور نہ ہی اس پر کام کا آغاز ہوسکا ہے، این ایچ اے اس اہم عوامی مسئلہ کے جانب توجہ دے اور اس پر کاغذی کاروائی جلد مکمل کرکے ٹینڈر کی جائے تاکہ اس شاہراہ پر سفر کرنے والے لوگوں اور ٹرانسپورٹروں کے مسائل میں کمی لائی جاسکے۔

چیئرمین این ایچ اے کیپٹن ریٹائرڈ سرور قیوم نے رکن قومی اسمبلی حاجی میر ہاشم نوتیزئی کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ عوام کے مشکلات کے حل کے لئے جلد سلطان چڑھائی منصوبے کا ٹینڈر جلد از جلد کال کرکے کام کا آغاز کیا جائیگا۔