|

وقتِ اشاعت :   October 9 – 2019

کو ئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ ہسپتال،اتائی ڈاکٹرز،کلینک و میڈیکل اسٹورزنے ہزارگنجی میں کارروائی کرتے ہوئے 2ڈینٹل کلینکس،2اتائی کلینکس اور 3میڈیکل سٹورز سیل کردئیے۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان کی اسپیشل کمیٹی برائے پرائیویٹ ہسپتال،اتائی ڈاکٹرز،کلینک و میڈیکل اسٹورزکے چیئرمین ڈاکٹر نسیم کٹکے زئی کی سربراہی میں کمیٹی نے ہزارگنجی میں میں کارروائی کرتے ہوئے 2ڈینٹل کلینکس،2اتائی کلینکس اور 3میڈیکل سٹورز سیل کردئیے اور اس سلسلے متعدد کو وارننگ بھی جاری کردیاہے اور 15دن کے اندر اندر تمام لوازمات مکمل کرکے تحریری شکل میں ڈی جی آفس میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ الجیلانی میڈیکل سینٹر جو ایک اتائی ڈاکٹر نصیر نامی شخص چلارہا تھاکے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کیلئے درخواست جمع کرادی۔واضح رہے کہ ہزار گنجی کے حالات پشتون آباد،کچلاک،نواں کلی اور سیٹلائٹ ٹاؤن سے بہت بہتر تھا99فیصد میڈیکل اسٹورز لائسنس مکمل یا زیر التوا تھے۔