|

وقتِ اشاعت :   October 14 – 2019

حب: لسبیلہ گوادر سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حب شہر میں خستہ حال قومی شاہراہ کی مرمت کے کام کے ٹینڈرز تین مرتبہ ہوئے مگر کسی ٹھیکیدار نے حصہ نہیں لیا بار بار ایک ٹھیکیدار کی شرکت کی وجہ سے محکمہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے ٹھیکہ دینا مناسب نہیں۔

سمجھا اب جاکر بالآخر یہ کام شروع ہوگیا ہے حب شہر میں قومی شاہراہ کی مرمت کے کام میں چند مہینے لگیں گے جس سے وقتی طور پر شہریوں کو مشکلات پیش آئیں گی مگر انشا اللہ بہت جلد حب کے شہریوں کو اس دیرینہ مسئلے سے نجات ملے گے انہوں نے کہا کہ کراچی ٹو چمن قومی شاہراہ کے دورایہ کوئی معمولی منصوبہ نہیں جو ایک دو ارب میں پورا کیا جاسکے اس پر اربوں روپے لگیں گے میں سمجھتا ہوں کراچی چمن قومی شاہراہ کے دورائیہ کا منصوبے کو مکمل ہونے میں کافی وقت درکار ہوگا۔

کیونکہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں جو اتنے بڑے منصوبے کو فورا مکمل کرے البتہ باتیں سن رہا ہوں کہ کراچی چمن قومی شاہراہ کو دورایہ کیا جارہا ہے ہوسکتا ہے اس پر کام کا آغاز آئندہ چند ماہ میں ہو مگر مجھے نہیں لگتا یہ منصوبہ اتنی جلدی مکمل ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں لسبیلہ سے اپنے مخصوص لوگوں کو بھرتی کرنے کیلے کسی خاص مقام سے ایک لسٹ آرہی ہے اگر واقعی میں ایسا ہوا تو ہم اسکو عدالت میں چیلنج کرینگے محکمہ تعلیم میں نوکریاں حکومت بلوچستان کی ہیں کسی ایک جماعت کی نہیں ہیں جو صرف اپنے لوگوں کو نوازیں۔