حب: محکمہ ماحولیات کی تابڑ توڑ کاروائیاں جاری، ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات بلوچستان سیدال خان لونی اورڈپٹی ڈائریکٹر لسبیلہ ریاض احمد بزدار اچانک ہائیٹ ایریا میں اسٹیل ملوں پر چھاپے ڈائریکٹر جنرل کی نگرانی میں ایس اے جے اسٹیل مل اور رزاق اسٹیل مل پہنچ گئے۔
اور جہاں پر دونوں اسٹیل ملوں کو محکمہ ماحولیات کی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لسبیلہ ریاض احمد بزدارنے کہا کہ ہمیں ڈی جی ماحولیات سیدال خان لونی کی خصوصی ہدایت ہے کہ ہم کسی کارخانے والے کو ماحول آلودہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اگر کسی نے ماحول آلودہ کیا یا خراب کیا تو اس کے مالک کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔
ڈائیکٹر جنرل محکمہ ماحولیات بلوچستان سیدال خان لونی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماحول کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشیش جاری رکھیں گے انھوں نے مزید کہا کہ دونوں اسٹیل ملوں کو محکمہ ماحولیات کی خلاف ورزی کرنے پر سیل کیا گیا ہے جس پر اور ماحولیات لسبیلہ کی پوری ٹیم نے کاروائی کی ہے اور اس طرح کی کاروائیوں کو جاری رکھے گے۔