قلات: مسلم لیگ کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں مسلم لیگ کے صدرمیاں شہباز شریف سمیت مرکزی وصوبائی عہدیداران اور کارکنان ضرور شرکت کریں گے پر امن احتجاج اور دھرنا عوام کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
حکومت آزادی مارچ میں روکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کرے سلیکٹڈ نااہل اور نالائق حکمرانوں سے نجات کے لیئے آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کریں گے یہ مولانا صاحب کاکمال ہو گا نا ہماری پارٹی کا کمال ہو گا اب اس حکومت کو عوام مزید برداشت نہیں کرسکتی عوام موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے تنگ آچکی ہیں اور اب وہ خود موجودہ حکومت کا خاتمہ چاہتی ہیں حکمرانوں کی نااہلی سے ملکی معیشت تباہ اور مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔
غریب عوام د وقت کی روٹی کے لیئے محتاج ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مو قع پرمسلم لیگ کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کمشنر مکران ڈویثرن کیپٹن (ر) طارق زہری کی حادثے میں جانبحق ہو نے پر ان کے گھر جاکر بھائیوں ارشاد احمد زہری جاوید احمد زہری اور دیگر سے اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔
مسلم لیگ کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات میڈیا والے کہتے ہیں کی مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف آزادی مارچ میں شامل نہیں ہو گی ہم نے تو کبھی بھی نہیں کہا انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سمیت ہم سب آزادی مارچ میں ضرور شامل ہو نگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ احتجاج دھرنا شہریوں کا بنیادی حق ہے۔
اس حق کو عوام سے کوئی بھی نہیں چھین سکتا ہے حکومت اپنے واعدے کے مطابق آزادی مارچ کو کنٹینر اور کھانا فراہم کرے اور آزادی مارچ میں رکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کرے انہوں نے کہا کہ یہ مولانا صاحب کا کمال ہو گا نا ہماری پارٹی کا کمال ہو گا اب اس حکومت کو عوام مزید برداشت نہیں کرسکتی عوام موجودہ حکومت سے تنگ آچکی ہیں ہم چاہے یا نہ چاہے عوام اب اس حکومت کا خاتمہ چاہتی ہیں موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے ملکی معیشت کو ایک سال میں تباہ و بر باد کیا ہیں