|

وقتِ اشاعت :   October 27 – 2019

حب: صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کی حب شہر میں جاری کروڑوں روپے کے اسکیمات کا معائنہ ایکیسن بی اینڈ آر بہرام گچکی نے سردار بھوتانی کو جاری اسکیمات کے حوالے سے بریفننگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی نے بھوتانی ہاؤس اسکائی بلیو حب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک سے ترقی کا باب شروع ہورہا ہے۔

اور انشاء اللہ حب کی ترقی بھی سی پیک سے ہونی ہے ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ کوئٹہ اور گوادر کی طرح حب کیلے بھی سی پیک سے خطیر رقم نکال کر حب شہر کی خوبصورتی پر خرچ کریں انشاء اللہ ہماری کوشش ہے اور یہ ہماری ذمہ دار بھی ہے اسکے علاوہ حب میں ایک اسپیشل اکنامکس زون بن رہا ہے اسکیلے بھی ہم لوگوں سے مل رہے ان سے مشاورت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دوستوں سے ایک وعدہ کیا تھا کہ حب شہر کے جو مسائل ہیں انکو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے الحمد اللہ اس میں ہم تھوڑا آگے بڑھے ہیں آپ سب دوستوں کا بھرپور تعاون ہے ہمارے ساتھ یقینا اس میں کچھ تاخیر ہوئی ہے لیکن پھر ہم سمجھتے ہیں اس میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے اس میں حب کی خوبصورتی کیلے 20کروڑ کا حب گیٹ جو باب ء بلوچستان بن رہا ہے۔

اسکے کناروں کو بھی ہم کشادہ اور خوبصورت بنا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ حب ایسٹرن بائی پاس جس کو کچھ لوگ کسی کا نام کچھ کسی کا نام دے رہے ہیں درحقیقت یہ حکومت بلوچستان کے فنڈز ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ اسکو ہم مشترکہ تجویز کندہ کریں تو ہم نے کہا کوئی بات نہیں آپ صوبے کے وزیر اعلی ہیں ہمارا مقصد صرف عوام کے مسائل کا حل ہے۔

وہ حل ہوجائیں منصوبہ کس کا ہے ہمیں اس سے سروکار نہیں حب بائی پاس کا معائنہ کیا ہے اور میں نے متعلقہ ذمہ داروں کو ہدایت کی ہے دسمبر کے آخر تک اسکو مکمل کریں کیونکہ اس سے حب کے شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات ملے گی یہ روزانہ شہریوں کے تکلیف کا سبب بن رہا اسکے علاوہ ہمارا سارا بلوچستان یہاں سے گزرتا انکو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تو انشاء اللہ ہمیں امید ہے۔

دو ماہ تک حب بائی پاس کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا اور بلوچستان والوں کا یہ مشکل بھی حل ہوجائے گا. سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا کہ حب شہر میں امیر آباد میں پہلی مرتبہ سیوریج لائن سمیت سڑک بنائی جارہی ہے اسکے علاوہ حب کے مختلف علاقوں میں سڑکیں زیر تعمیر ہیں جو کروڑوں روپے کے منصوبے ہیں انشاء اللہ انکے تکمیل تک بھی کافی ٹریفک کی روانی میں کمی آئیگی اسکے علاوہ پتھرکالونی میں جہاں سیلاب سے کافی جانی نقصانات ہوئے تھے۔

وہاں بھی ہم نے چار کروڑ کا ایک پل دیا ہے جس پر کام شروع ہے انشاء اللہ ان منصوبوں کے تکمیل سے حب شہر کے کافی مسائل حل ہوجائیں گے۔صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ حب شہر کے وسط سے گزرنے والے نالے کی بدبو سے ہم بخوبی واقف ہیں کیونکہ ہم روزانہ یہی سے گزرتے ہیں تو ہماری پوری کوشش ہے کہ اس نالے کو اوپر سے بند کرنے کیلے اقدامات کریں اس سلسلے میں ہم حب کے صنعتکاروں سے بھی بات کرینگے کیونکہ اس نالے میں صنعتوں سے نکلنے والا فضلہ اور گندا پانی آتا ہے۔

تو اسکے حل کیلے صنعتکاروں کو کہینگے کہ وہ اپنے فلاح و بہبود کے فنڈز سے اس نالے کی صفائی ستھرائی کیلے اقدامات کریں. انہوں نے کہا کہ حب میں مشنری کی کمی کا سامنا ہے اسلیے میونسپل کارپوریشن حب صفائی کے حوالے اپنی کارکردگی بہتر نہیں دکھا پا رہی ہے۔

ہم انشاء اللہ اگلے میٹنگ میں اس کے لیے مشنری اور افرادی قوت کی منظور دلائیں گے بعد ازاں صوبائی وزیر بلدیات بن بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی نے حب بائی پاس کا دورہ کیا اور پاکستان قومی اتحاد کے چیئرمین رضا خان خٹک اور سماجی شخصیت عقل خان خٹک کی ٹی پارٹی میں شرکت کی۔