|

وقتِ اشاعت :   October 28 – 2019

کوہلو + اوستہ محمد: جامعہ بلوچستان میں طالبات کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بلیک میل کرکے حراساں کرنے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کا کوہلو شہر میں احتجاج ریلی مظاہرہ یونیورسٹی میں ایسے معاملات نااہل وائس چانسلر کی ناک کے نیچے ہوتے رہے۔

اور انھیں خبر تک نہ ہوئی چند روز قبل یونیورسٹی آف بلوچستان میں طالبات کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بلیک میل کرکے حراساں کرنے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کا ضلعی صدر وڈیرہ اشرف مری کی سربراہی میں احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی واقع کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

یونیورسٹی میں ایسے معاملات ناہل وائس چانسلر کی ناک کے نیچے ہوتے رہے اور انہیں کانوں کان خبر تک نہ ہوئی نااہل وائس چانسلر کو برطرف کیا گیا لیکن کاروائی نہیں ھو رہا ھے اور یونیورسٹی آف بلوچستان کو کالی بھیڑوں سے پاک کیا جائے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے ضلعی صدر وڈیرہ اشرف مری نے کہا کہ بلوچ پشتون روایت کی تاریخ میں پہلی دفعہ اس طرح کا واقعہ رونما ہوا ھوا یہ ایک سازش کے تحت بلوچستان کے طلباء و طالبات کو پسماندہ رکھا جارہا ہے۔

اگر اسطرح کے واقعات کی روک تھام نہیں کی گئی تو ہمارے بچوں کے لئے تعلیم کے دروازے بند ہونگے انہوں نیکہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں نے ہتھیار ڈال کر قلم اٹھا لئے ہیں اب سازش کے تحت انہیں قلم سے محروم رکھا جا رہا ہیطلبہ یونینز پر پابندی لگادی گئی ہے جسکی وجہ سے ایسے واقعات رونما ہورہے ہیں بلوچستان میں طلبہ یونینز پر سے پابندی ہٹادی جائے تاکہ طلبہ اپنے حقوق کی مانگ بلا خوف کرسکیں۔

نیشنل پارٹی کے کارکنان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی واقع کی باریک بینی سے تفتیش کی جائے اور ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے نااہل اور بے بس و لاچار حکمران اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں جنہیں بلوچستان کے مسائل سے کوئی سروکاربلوچستان میں بسنے والے تمام بلوچ پشتون اقوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات اور اسکینڈل میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

اور ملک گیر احتجاج پر مجبورہو گئے۔علاوہ ازیں اوستہ محمدپریس کلب کے سامنے احتجا جی مظا ہرے سے بی این پی عوا می سینٹر ل کمیٹی کے رکن حا جی علی اکبر جتک،ٹکر ی محمد عالم جتک،غلام علی جتک، عبد الر شید سو لنگی، حاکم علی جتک نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ وا ئس چا نسلر کی وجہ سے ایسے واقعا ت ہو رہے ہیں جس کی ہم شد ید الفا ظ میں مذ مت کرتے ہیں ہما رے تعلیمی نظا م کو تبا ہ کر نے کی سا زشیں کی جا رہی ہیں۔

بلو چستان میں صرف ایک یو نیورسٹی ہے جس کو تعلیم دشمن عنا صر بد نام کر کے بند کرا نا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ابھی بھی بچیو ں کو پر یشرا ئز کیا جار ہا ہے تا کہ اس مسئلے کو دبا یا جا سکے جان بو جھ کر بلو چستان کے طا لبات کو حرا سا ں کر کے بلو چستان کو نا خوا ند گی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔

بلو چی واسلامی روایات کی خلا ور زی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ وی سی اور اس میں ملوث تما م افراد کو گر فتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے تا کہ آ ئندہ ایسی گھناؤنی حر کت کو ئی نہ کر سکے اسی حوا لے سے یکم نو مبر کو کو ئٹہ میں وی سی کے خلاف بی این پی عوا می قوت کا مظا ہرہ کرے گی اور وی سمیت عملے کو گر فتار کر کے واقع کی شفاف تحقیقات کی جائے جب ملک کا وزیر اعظم گر فتار ہو سکتا ہے۔

تو وی سی کو کیوں گر فتار نہیں کیا جا رہا ہے آ ج تما م پار ٹیاں اس مسئلے پر سرا پا احتجاج ہیں میں ان پارٹیوں کو اس جلسے کی بتو سط سے کہنا چا ہتا ہوں آ ؤ ایک ہو کر اس مسئلے پر آ واز بلند کر یں تا کہ تعلیم دشمن عنا صر کو پتہ چلے کہ بلو چستان میں ہم تعلیم کے حق میں ہیں آ خر میں انہوں نے وی سی چا نسلر کے خلاف سخت نعر ے بازی بھی کی