کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیابیس کلو آٹے کا تھیلا 950 روپے تک پہنچ گیا ہے محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ اس گندم کی خریداری نہ ہونے سے آٹے کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں پچھلے ایک ماہ کے دوران آٹے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،بیس کلو اٹے کی تھیلے کی قیمت میں سو روپے اضافہ ہوا ہے 850روپے آٹے کا تھیلا ان دنوں 950روپے کا ہوگیا ہے،آٹے کی قیمتو ں میں اضافہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ شہر کے نان بائی بھی پریشان ہیں وہ بیس روپے والی روٹی کی قیمت تیس روپے کرنا چاہ رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے نئے نرخ نہیں دئیے جارہے ہیں۔
دوسری جانب ایڈیشل سیکرٹری خوراک سلیم رضا کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں اس سال گندم کی خریداری نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے آٹے کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں تاہم محکمہ خوراک گندم کی خریداری کررہا ہے جلد ہی آٹے کی قیمتوں میں استحکام آجائے گا۔