|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2019

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے جہاں لوگوں کی معاملات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے وہی موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا افراد کے لئے آکسیجن کی تیاری کا عمل بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے۔

سرکاری اور نجی ہسپتالوں کو آکسیجن سلنڈرز کی فراہمی کا عمل متاثر ہونے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی احتمال ہے۔کمپنی ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں یومیہ 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ نہ صرف 9 گھنٹوں تک طول پکڑ چکا ہے بلکہ وقفے وقفے سے جاری لوڈ شیڈنگ،کم وولٹیج نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے۔

اب صوبے اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کا عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے بلکہ آکسیجن کی کمی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی احتمال ہیں۔

کمپنی ذرائع کے مطابق ان کے ذمہ کسی قسم کے بقایہ جات ہیں نا ہی عدم ادائیگی کا کوئی مسئلہ ہے آکسیجن کی تیاری کے عمل کا لوڈ شیڈنگ کے باعث متاثر ہونے سے متعلق کیسکو حکام کو متعدد بار آگاہ کیاجا چکا ہے بلکہ انسانی جانوں کی ضیاع کے خدشات کا احتمال سے آگاہ کیا گیا ہے مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جو کہ مایوس کن ہیں۔