|

وقتِ اشاعت :   November 15 – 2019

کوئٹہ: صوبائی مشیربرائے لائیواسٹاک وامورحیوانات حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ دنیا کے سامنے بلوچستان کی مثبت پہچان کواجاگرکرنے میں بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپواہم کرداراداکرے گا۔

اس سے صوبے کے معیشت مستحکم ہوگی اورمالداری کے شعبے سے منسلک افرادبھی مستفید ہوسکیں گے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صوبے میں سرمایہ کاری کانظام متعارف ہوگااورروزگار کے مواقع میسرہوں گے،طلباء وطالبات کو تعلیم کیساتھ ساتھ کاروبارکے طریقے سے سیکھنے کابہترین موقع ملے گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روزکوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرسیکریٹری لائیواسٹاک دوستین خان جمالدینی،ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی اورڈی جی پی آرشہزادہ فرحت احمد زئی بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 4کروڑکے لگ بھگ جانورموجودہیں تاہم سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ان میں مختلف بیماریاں پائی جاتی ہیں جس کی وجہ ان کادودھ اورگوشت بہت کم ہے،ماضی میں بلوچستان میں لائیواسٹاک کے شعبے پرخاص توجہ نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے مالداری کے شعبے سے منسلک افرادمشکلات سے دوچارہیں۔

پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت بلوچستان ایکسپو2019کوکامیاب کرکے صوبے کومعاشی طوپرمستحکم بنائیں گے تاکہ اس سے مالداربھی خوشحال مستفیدہوسکیں،اس موقع پر سیکریٹری لائیواسٹاک دوستین خان جمالدینی نے بتایاکہ صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی 18نومبر2019کوبلوچستان یونیورسٹی ایکسپوسینٹرمیں تین روزہ بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپوکاافتتاح کریں گے،افتتاحی تقریب میں ممالک کے سفیراورقونصل جنرل بھی شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اپنی صلاحیتوں سے اس ایکسپوکوکامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہیں،بلوچستان کوہمیشہ پسماندہ صوبہ،بنجرزمین اورپہاڑوں کے نام سے یادکیاجاتاہے تاہم ایسا نہیں یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے،بلوچستان ایکسپوکے ذریعے دنیا کے سامنے صوبے کی مثبت پہچان کواجاگرکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں گوادرکے بعدیہ پہلاصنعتی ایکسپوہوگاجس میں مختلف شعبوں کومتعارف کریں گے،صوبے کی خواتین کسی کم نہیں ہیں وومن ڈیویلپمنٹ،سمال انڈسٹریزاورمحکمہ جنگلات کوآگے آنے کاموقع فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنی اسٹال لگاکراس میں دستکاریوں کورکھ سکیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپوسبی میلہ سے مختلف ہوگا جس میں نہ صرف حیوانات بلکہ اس سے منسلک دیگر شعبوں کوبھی متعارف کرائیں گے۔

ایکسپومیں مختلف ممالک کے سفیرڈپٹی سفیراورقونصل جنرل سمیت ایران سے پندرہ رکنی وفدشمولیت کرکے اسٹال لگائے گا جبکہ چین سے گیارہ رکنی وفدبھی ایکسپومیں شرکت کرے گا،یہ صرف حکومت یالائیواسٹاک کے محکمے کی نہیں بلکہ بلوچستان کے عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کی کامیابی کیلئے اپناکرداراداکرے۔

اس موقع پربلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق بلوچستان لائیواسٹاک ایکسپوصوبے کی معیشت مزید مستحکم بنانے کے عمل کاحصہ ہے،انہوں نے کہا کہ ماضی میں ڈیویلپمنٹ پالیسی بناتے وقت چند محکموں کیلئے 70فیصدسے زائدفنڈزمختص کرکے متعددمحکموں کونظراندازکیاگیا۔