|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2019

مستونگ: نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے ضلع مستونگ کے زرعی فیڈر پر بجلی کی بندش سے پورے علاقے میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا بلز کی عدم ادائیگی کو بہانہ بنا کر سارے فیڈرز کو بند کرنا عوام دشمن اقدام ہے ان فیڈرز پر لوڈشیڈنگ بھی بڑھادی گئی۔

12 گھنٹوں کے بجائے صرف 6 گھنٹے بجلی فراہم کرنا زمینداروں کو نان شبینہ کا محتاج کرنے کے مترادف ہے نیشنل پارٹی اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی زرعی فیڈرز پر فوری طور پر بجلی بحال اور لوڈشیڈنگ دورانیہ کم کرکے 12 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام اور زمینداروں سے مل کر کیسکو کی نارواسلوک کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام ذمہ داری کیسکو حکام بالا پر عائد ہوگی۔

نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ حکومت جان بوجھ کر بلوچستان کے عوام خصوصا زمیندار طبقہ کو نان شبینہ کا محتاج بنا نے کی کوشش کر رہی ہے کیسکو کی جانب سے مستونگ کے تمام زرعی فیڈرز کو بلوں کے بہانے گزشتہ ایک ہفتے سے بند کر دی ہے جو کہ سراسر ظلم و ناانصافی کے مترادف ہے ایک تو بجلی لوڈ شیڈنگ کو مزید بڑھایا گیا پہلے 12 گھنٹے زرعی فیڈرز کو بجلی فراہم کی جاتی اور ماہانہ 10 ہزار روپے بل وصول کیا جاتا اب چھ گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے اور بل وہی 10 ہزار وصول کی جا رہی ہے جو کہ سراسر ناجائز ہے اور ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب انہی 6 گھنٹوں میں بھی وولٹیج کی کمی بیشی نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی جس کے باعث زمینداروں کے ٹرانسفارمز اور ٹیوب ولیز کی مشینری جل رہی ہے زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے کیسکو اپنا معتصبانہ رویہ ترک کر کے زرعی فیڈرز کی بجلی فوری طور بحال کرکے سابقہ ٹائمنگ 12 گھنٹے بجلی فراہم کرے اگر کم بجلی فراہم کرے گی تو بل بھی اسی تناسب سے وصول کرے بصورت دیگر نیشنل پارٹی اپنے عوام اور زمینداروں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گی۔