گوادر: بلوچی زبان کے نامور شاعر،بلوچی لغت کے بانی، محقق و ماہرِ لسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کی تنصیب کے لیے ایران کا نامورمجسمہ ساز حسن یادگارزادہ گوادر پہنچ گئے،گوادرکے کشتی چوک پر سیدظہورشاہ ہاشمی کے مجسمے کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا۔
اس سلسلے میں گوادر کے سیاسی و سماجی شخصیت میر ارشد کلمتی کے خصوصی تعاون سے بلوچی زبان کے نامور شاعر، لغت کے بانی، محقق و ماہرِ لسانیات سید ظہور شاہ ہاشمی کے مجسمے کی کی تنصیب کا کام شروع کردیا گیا ہے اس سلسلے میں مغربی بلوچستان کے نامورمجسمہ سازحسن یادگارزادہ خصوصی طورپر گوادرتشریف لائے ہیں مجسمے کی تنصیب کے وقت گوادر کے سیاسی و سماجیشخصیت میر ارشد کلمتی بھی موجود تھے۔
مجسمہ سازحسن یادگار زادہ نے اپنی نگرانی میں مجسمے کی بھرائی کا کام شروع کر دیا گیا،اس موقع پر میرارشدکلمتی نے کہاکہ سیدظہورشاہ ہاشمی نے بلوچی زبان اور ادب کے لیئے گراں بہا خدمات سرانجام دی ہیں انہوں نے کہاکہ تکمیل کے بعد مجسمہ کی تقریب رونمائی شاندار طریقے سے کیاجائے گانامورمجسمہ سازحسن یادگارزادہ کا تعلق ایران کے شہرچاہبار سے ہے۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجسمہ کی تکمیل کا کام ایک ہفتے میں مکمل کیاجائے گا واضح رہے کہ حسن یادگارزادہ ایران کے مشہورمجسمہ سازوں میں شمار ہوتے ہیں اور وہ اپنے فن کا مظاہرہ مختلف ممالک میں کرچکے ہیں جبکہ پاکستان میں وہ پہلی بار گوادرشہر میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔