|

وقتِ اشاعت :   November 27 – 2019

مچھ: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف نیشنل پارٹی اور جے یو آئی کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی ملک زبیر احمد کی قیادت میں نکالی گئی۔

مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ ز اٹھارکھے تھے جن پر مجاہد اسلام غازی عمر الیاس کو سرخ سلام پیش کرنے اور ملعون کو پھانسی دو اور ناروے سے تعلقات کو ختم کرنے ٹیلی نار کمپنی اور ناروے کی مصنوعات سے بائیکاٹ سمیت مختلف نعرے درج تھے شرکاء پریس کلب مچھ سے ہوتے ہوئے مین بازار مچھ پہنچی تو جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔

احتجاجی مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر خدائے رحیم بلوچ جے یو آئی کے ضلعی نائب امیر مولانا عبدالصمد شاہوانی این پی کے رکن ملک زبیر احمد سمالانی اور جے یو آئی کے حافظ صدیق سمالانی نے خطاب کرتے ہوئے ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت اور اور مجاہد اسلام غازی عمر کو سرخ سلام پیش کیا انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہیں کہ مسلمانوں نے کھبی بھی غیر مہذب کے کتابوں توہین نہیں کی غیر مسلموں کیجانب سے ایسے ناقابل برداشت عمل کسی صورت قبول نہیں قرآن سیدھا راستہ بتاتا ہے تمام مسلمانوں کا ایمان ہے۔

قرآن مجید اللہ تعالی کا آخری کتاب ہے پچھلے دنوں ناروے میں قرآن شریف کی بے حرمتی کی گئی بہادر مسلمان نوجوان غازی عمر الیاس نے قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی نوجوان نے اپنی جان کا پرواہ کیے بغیر ملعون کو منہ توڑ جواب دی جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ پہلا درجہ انسان کے ایمان کا ہے اگر ہمارا ایمان مضبوط ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں زیر نہیں کرسکتا آج دنیا بھر میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت ہورہا ہے مگر دنیا خاموش ہے قادیانی اور یہودیوں نے ہمارے اسمبلیوں میں اپنے ایجنٹ رکھے ہیں۔

یہودو نصاری نے اس سے قبل قرآن پاک کے نسخے جلادیے اور سمندر برد کیا لیکن قرآن کو مسلمانوں سے ختم نہیں کرسکیں کیونکہ قرآن شریف کی حفاظت کا زمہ اللہ رب العزت نے خود اٹھائی ہے ناروے میں جو انتہائی ناقابل برداشت واقعہ پیش آیاجس سے دنیابھر کی مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے عالمی ادارے مسلمانوں کو دہشت گرد کہتے تھے آج ثابت ہوگیا کہ یہود و ھصاری وہی غیر مسلم سب سے بڑی دہشت گرد ہے جھنوں نے ہمیشہ مسلمانوں کے غیرت کو للکارنے کی غلطی کی ہے۔

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اپنے جان اور پوری جہاں سے قرآن پاک بہت ہی عزیز ہے مقررین نے کہا کہ ناروے کا ٹیلی نار کمپنی پاکستان سے ہر ماہ 21ارب روپے کمارہے ہیں عوام ناروے کے مصنوعات اور ٹیلی نار کمپنی سے بائیکاٹ کرے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر احتجاج کرے اور ناروے کی سفیر کو ملک بدرکرے۔