|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2019

تربت : یونیورسٹی آف تربت کے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز اور انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈ کلچر کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی میں تدریسی نظام کو جدیدتقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں جس سے اس ریجن میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں دوررس اثرات سامنے آئیں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے تربت یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم کے زیراہتمام پروجیکٹ ٹیچنگ میتھوڈ کے عنوان پر منعقدہ ایک روزہ نمائش کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرربن کاٹ کر پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ نے نمائش کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پرشعبہ تعلیم کے چیئرپرسن منظوراحمد،ڈپٹی رجسٹرارگنگزاربلوچ،کورس سپروائزرگسدبلوچ،پروٹوکول آفیسرمیرباہڑ پی ایس ٹووائس چانسلر بلال الرحمان،مختلف تدریسی شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ کرام اور انتظامی افسران کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔نمائش میں بی ایڈ ہانرز چھٹی سمسٹرکے طلبہ وطالبات نے فزکس اور دیگر مضامین کو پڑھانے کے طریقے کارکو روایتی انداز کے بجائے سائنسی ماڈل کے زریعے پیش کرکے اپنی تخلیقی مہارتوں کا اظہارکیا۔

طلبہ و طالبات کی سائنٹیفک اندازمیں تدریسی ماہرانہ صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ نے کہا کہ نمائش کا مقصد سکولوں میں سائنٹیفک ماڈل کے زریعے درس وتدریس کے جدیدطریقہ کا رکوفروغ دیناہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائش اور عملی سرگرمیوں میں علاقے کے سکولوں کے اساتذہ اور طالب علموں کو بھی شرکت کا موقع دیا جائے۔

انہوں نے امید ظاہرکی کہ تربت یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم سے فارغ التحصیل طالب علم اپنے عملی زندگی میں ایلیمنٹری اور سیکنڈری نظام تعلیم میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کرداراداکریں گے۔ ڈاکٹر عبداالصبور بلوچ کا کہناتھا کہ جامعات علم وتحقیق اور جدید تدریسی طریقہ کا کو فروغ دینے کا مرکز ہوتے ہیں جس پر تربت یونیورسٹی گامزن ہے اور صوبے کے ایلینٹری اور سیکنڈری تعلیمی میں بہتری لانے کے لئے تربت یونیورسٹی کے شعبہ تعلیم سے فارغ التحصیل طالب علموں کی مہارت اور تجربات سے استفادہ کیا جاسکتاہے۔

ا س سے پہلے نمائش کے اغراض و مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے شعبہ تعلیم کے سربراہ منظوربلوچ کا کہناتھاکہ تربت یونیورسٹی نے ٹیچرز ایجوکیشن میں معیاری تبدیلی لانے کا تہیہ کررکھاہے تاکہ صوبے کے اسکوں میں پڑھانے کے لئے بہترین اور تربیت یافتہ ٹیچرز فرہم کیا جاسکے۔

انہوں نے نمائش کے انعقادپرتعاون کرنے پرتربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابر، رجسٹرار غلام فاروق بلوچ، ڈین پروفیسرڈاکٹرعبدالصبوربلوچ،فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینیرنگ کے ڈین ڈاکٹرحنیف الرحمان سمیت مختلف تدریسی و انظامی شعبہ جات کے سربراہان نے اپنے فیکلٹی ممبران، طالب علم اور اسٹاف کے ہمراہ نمائش کا دورہ کیا اور شعبہ تعلیم کے طالب علموں کی جانب جدید سائنسی ماڈل بنانے پر انکی صلاحیتوں اور مہارتوں کو سراہا۔