گوادر : ماہی گیر اتحاد کولگری وارڈ گوادر نے ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ اور دیگر سہو لیات کی فراہمی کے لئے 12نقاطی مطالبات پیش کر دیئے۔ ایسٹ بے ایکسپریس وے کے ساتھ سروس روڑ تعمیر کی کرکے مستقل طور پر سیوریج کی نکاسی اور گیس کی سہولت فراہم کئے جائیں۔ فشرمین کالونی کے پلاٹ مستحق ماہی گیروں میں تقسیم کئے جائیں۔
پر یس کانفرنس میں مطالبہ۔ گزشتہ ماہی گیر اتحاد کولگری وارڈ گوادر کے رہنماؤں عطاء بہرام، ملا عبدالباقی، ملااما م بخش، ناخدا عبد الر شید، ناخدا حنیف پھلان اور دیگر نے پر یس کلب گوادر میں پر یس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم نے آج سے دس سال قبل ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے کی تعمیر کے آغاز سے قبل ما ہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لئے پر یس کانفرنس کا انعقاد کرکے اپنے خدشات کااظہار کیا تھا۔
اگر اس وقت ان مطالبات پر عمل درآمد کیا جاتا تو ماہی گیروں کو اپنے روزگار کے حوالے سے پر یشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اب ایکسپر یس وے کا منصوبہ زیر تعمیر ہے لیکن اس میں ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ اور ان کی بنیادی سہو لیات کی فراہمی کے تقاضے اب بھی پورے کئے جا سکتے ہیں اس لیئے ہم مطالبا کرتے ہیں کہ ایسٹ بے ایکسپر یس وے کے منصوبے کے ساتھ سروس روڈ کی تعمیر کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ سیوریج کی مستقل نکاسی کے نظام اور گیس کی سہولت فراہم کی جائے۔
ماہی گیروں کی کشتیوں کی آمدروفت کے لئے گزرگاہوں کی تعمیر شروع کی جائے، تمام محکموں میں ماہی گیرخاندان کے لئے ملازمت کا کوٹہ مختص کیا جائے، فشر مین کالونی کے پلاٹ کی الائٹمنٹ کا عمل جلد از جلد نمٹایا جائے، جی ڈی اے گوادر کو پرانی آبادی میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد پا پند بنایا جائے، مانبر ہاؤسنگ اسکیم کے بقایا رہائشی پلاٹ مقامی درخواست دہندگا ن کو الاٹ کئے جائیں، فشر یز ڈیپارٹمنٹ کو تمام سہولیات فراہم کئے جائیں، ماہی گیروں کے لئے مختص کئے گئے۔
بوٹ، انجن، جال او ر دیگر آلات کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے،بی سی ڈ اے کے ملازمین کو فوری طور پر بحال کیا جائے، 2010کے سمندری طوفان کے متاثرین کے نقصانات کاازالہ کیا جائے، ماہی گیر وں کے لئے اسپتال قائم کیاجا ئے، غر یب ماہی گیروں کو چین کی جانب سے دیئے گئے۔
سولر پینل میں اولین ترجیح دی جائے اور ماہی گیر وں کے بچوں کوفنی اور دیگر تعلیم کے حصول کے لئے اسکالر شپ فراہم اور ان کو گوادر پورٹ پر روزگار فراہم کیا جائے۔اس موقع پر ماہی گیر اتحاد کولگری وارڈ گوادر کے دیگر رہنماء حاجی انور، ناخدا ستار، نا خدا مراد بخش اور دیگر بھی موجود تھے۔