|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2019

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ایم پی اے میر محمد اکبر مینگل نے گورنمٹ بوائز انٹر کالج وڈھ کا دورہ کیا۔کالج انتظامیہ سے ملاقات کالج کے تعمیری کام کا تفصیلی جائزہ لیا تعمیری کام کے سست روی ٹھیکیدر اراور انجینئرکے لاپروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ کالج کے تعمیراتی کام بلکل غیر تسلی بخش ہے انہوں نے کہا کہ ٹھکیدار تعمیراتی کام معیار کے مطابق کام نہیں کرپارہے یہ ہمیں ہر گز برداشت نہیں اب ہمیں ٹھکیدار کے خلاف کاروائی کرنا پڑیگا۔

کالج کے کلاس رومز جاکر طلباء سے ملے۔ کالج انتظامیہ اسٹوڈنٹس کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم نے گورنربلوچستان سے ایک بس کالج کے لیئے منظور کروادی گئی ہے ؎انہوں نے وڈھ کیمپس (یونیوسٹی)کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹروڈھ کیمپس خالد بشیر سے ملاقات کی اورکہاکہ ہم نے گورنر بلوچستان سے وڈھ کیمپس میرین یونیورسٹی کیلئے ایک بس۔ ایک ایمبولینسن کی منظوری کروائی ہے اور سکورٹی کیلئے ا نفری کی تعداد بڑھا دی ہے.ایم پی اے میر محمد اکبر سے وڈھ۔اورناچ۔وہیر کے مختلف لوگوں نے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے بلوچستان کے لیے خدمات قابل ستائش ہے۔ جو بھی ادارہ بلوچستان کی ترقی کے لیئے کام کریگا ہم اور ہمارے پارٹی کے ورکرز انہیں ہر پلیٹ فارم پر سپورٹ کرینگے ان خیالات کا اظہار۔ انہوں نے بی آر ایس پی فیلڈ یونٹ وڈھ آفیس کے دورہ کے دوران کیا بی آر ایس پی فیلڈ یونٹ انچارج وڈھ۔ نال کپسٹی بلڈنگ آفیسرز سیف اللہ شاہوانی نے نال اور وڈھ میں جاری بی آر ایس پی کے سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیا۔

اس موقع پر بی این پی کے رہنما بشیر احمد ریئسانی عبدالباقی بلوچ بی آر ایس پی کے سنیئر سوشل آرگنائزر نثار احمد نوشیروانی بھی موجود تھے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے کہا کہ بی آر ایس پی کو جہاں بھی ہماری ضرورت پڑیگی ہم بلا رنگ نسل ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے۔

کیونکہ بی آر ایس پی کے خدمات پسماندہ علاقوں میں نمایا ں ہیں انکے خدمات کو بلوچستان میں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پی جس طرح پسماندہ علاقوں میں کام کررہا ہے امید ہے کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بھرپورکردار ادا۔