|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2019

دالبندین: رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے منظور بلوچ و دیگر ضلعی رہنماؤں کی گرفتاری کا شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریڑی منظور بلوچ و دیگر ضلعی رہنماوں کی گرفتاری افسوسناک عمل ہے۔

بی این پی روز اول سے بلوچستان میں بسنے والے ہر مظلوم و محکوم عوام پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا آرہا ہے مگر بلوچستان کی نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے بلوچستانی عوام اپنی اور اپنے بچوں کی پیٹ پالنے کے لیے چھوٹے موٹے کام کرنا چاہتے ہیں تو حکومت ان پر پابندی لگاتا ہے مجبوراً غریب عوام احتجاج کرنے روڈوں پر نکل آتے ہے صوبائی حکومت مزدوروں اور کسانوں بے روزگاروں کے پرامن احتجاج سے بھکلاہٹ کا شکار ہوکر اپنی ناکامی چھپانے کے لیے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی پر بی این پی کے رہنماؤں اور مزدوروں کے رہنماؤں کو گرفتار کررہا ہے۔

گرفتاری سے مزدوروں کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اور نہ بی این پی اپنی مظلم عوام کو تنہا چھوڑے گی صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لے بی این پی کے رہنماؤں سمیت تمام گرفتار مزدور لیڈروں کو فی الفور رہا کریں اور ان کے جائز مطالبات کو منظور کرکے ان پر عملدرآمد شروع کیا جائے۔