|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2019

ڈیرہ بگٹی : ڈیرہ بگٹی پولیس کو ان کی بہترین کارکردگی اورخدمات کو سراہتے ہوئے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سیشن جج نوروز خان ہوت بلوچ ایس پی ڈیرہ بگٹی عبد الروف بڑیچ کے علاوہ اے ڈی سی ڈیرہ بگٹی محمد عظیم بگٹی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب احمد تحصیلدار باوٹ خان بگٹی سیف علی بزادر کے علاوہ پولیس آفیسران اور وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈیرہ بگٹی نوروز ہوت نے کہا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد ماڈل کورٹ میں مقدمات کو جلد نمٹانے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں تعریفی اسناد تقسیم کرنا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کے وژن پر ملک بھر کی طرح ڈیرہ بگٹی میں بھی ماڈل کورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ماڈل کورٹ کے قیام کا مقصد زیر التوا قتل اور نارکوٹکس کے کیسز ز کا جلد از جلد ٹرائل اور میرٹ پر فیصلے کرنا ہے ماڈل کورٹ ڈیرہ بگٹی میں مختصر عرصے میں کل چوبیس کیسزز کو میرٹ پر نمٹایا گیا ان مقدمات کو نمٹانے میں پولیس و لیویز حکام اور عدالتی عملے نے جس محنت سے کام کیا۔

اس کو خراج تحسین اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے آج ان میں تعریفی سرٹیفیکٹس تقسیم کئے جارہے ہیں اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ڈیرہ بگٹی عبد الروف بڑیچ نے ڈسٹرکٹ سیشن جج نوروز ہوت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انھوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ بھی کورٹ میں دیگر مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر فیصلہ کرانے کے لیے پولیس بھر پور تعاون جاری رکھینگی۔

اس موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق نے کہا کہ ماڈل کورٹ میں مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کا سہرا ماڈل کورٹ کے جج جناب نوروز خان ہوت بلوچ کے سر پر ہے نوروز خان ہوت کو بہترین کارکردگی دکھانے پر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے نہ صرف انھیں خراج تحسین پیش کیا بلکہ انھیں تعریفی سرٹیفیکٹس اور اسناد سے بھی نوازا اس موقع ہر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے۔

اے ڈی سی ڈیرہ بگٹی محمد عظیم بگٹی نے کہا کہ ماڈل کورٹ کا قیام خوش آئند ہے اور مقدمات کو نمٹانے میں لیویز اور پولیس و عدالتی عملے کی کارکردگی خوش آئند ہے تقریب کے آخر میں ماڈل کورٹ میں مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے میں بہترین کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں مہمان خصوصی نے تعریفی سرٹیفیکٹس اور اسناد تقسیم کیں۔