گوادر : مسائل کو اجاگرکرنے میں میڈ یا کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہوتاہے۔ گوادر کا مستقبل روشن ہے۔ صحافی مثبت رپورٹنگ سے گوادر کی تعمیر اور ترقی میں اپنا کر دار اد ا کریں۔ گوادرپریس کالونی کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا۔ ہمارا معاشرہ عدم برداشت کی طرف جارہا ہے۔ تعمیری تنقید کو پنپنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ مکران بدامنی کا شکارہے۔
مثبت اور تعمیر صحافت سے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ناممکن نہیں۔صحافی اپنے قلم سے ظلم اور ناانصافیوں کی نشاندہی کرکے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریا ں ادا کریں ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم، نیشنل پارٹی کے صو بائی نائب صدر و سابقہ وزیر صحت میر رحمت صالح، گوادر پر یس کلب کے صدر نور محسن اور آ رسی ڈی سی گو ادر کے صدر ناصر رحیم سہرابی نے پر یس کلب گوادر ہال میں پر یس کلب گوادر کی نومنتخب کابینہ کی حلف بر داری کی تقر یب سے خطاب کے دوران کیا۔
ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ یہ بات قابل مسرت ہے کہ گوادر پر یس کلب کے انتخابات جمہوری طر یقے سے انجام پاتے ہیں اور گوادر پر یس کلب کے ارکان جمہوری طر یقے سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر تے ہوئے اپنے ذمہ داروں کا انتخاب کرتے ہیں جو اچھی کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور جد ید ٹیکنالوجی کا دور ہے، خبروں تک رسائی اب صبر آزما نہیں رہا جس کے پیش نظر یہاں کے صحافیوں کو بھی اپنی صحافتی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے عصری تقاضو ں سے استفادہ حاصل کرنا ہوگا گوادرکا مستقبل روشن ہے اور بلوچستان قدرتی و معدنی وسائل سے مالامال صوبہ ہے۔
گوادر میں سیاحت اور دیگر شعبوں میں ترقی کے عمیق مواقع موجودہیں گوادر کے صحافی اپنی مثبت رپورٹنگ سے گوادر کا روشن چہر ہ متعارف کرائیں منفی رپورٹنگ کی بجائے مثبت رپورٹنگ سے اپنے شہر اور قوم کی ترجمانی کریں تاکہ باہر سے آنے والے لوگ اس سے متاثرہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی ضلعی انتظامیہ گوادر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود اورگوادر پر یس کلب کی معاونت کے لئے تیار ہیں مقامی صحافیوں کی پر یس کالونی کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔
سرکاری اداروں اور میڈ یا کے درمیان ہم آہنگی اور باہمی اشتراک سے ہی عوامی مسائل کا حل مز ید سہل ہوجائے گا۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر و سابقہ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح نے کہا کہ میڈ یا ملک کا چوتھا ستون ہے اس کی اہمیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مثبت اور تعمیر ی صحافت ہمارے معاشر ے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارا معاشرہ عدم برداشت کا شکار ہے اظہار رائے کی آزادی مفلوج ہے جس کاازالہ تعمیری تنقید سے ہی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مکران میں ایک سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت حالات خراب کئے جارہے ہیں یہاں پر سماج دشمن عناصر کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس کے بعد بدامنی اور چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشر با اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کا مقابلہ عدم برداشت سے پاک معاشر ہ ہی کرسکتا ہے جس کے لئے آ زاد صحافت کا وجود ضروری ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کی قلم کی طاقت سے نا انصافیوں کا مقابلہ کیا جا سکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ گوادر پر یس کلب کا شمار کوئٹہ کے بعد صوبے کی دوسری بڑے پر یس کلب میں ہوتا ہے یہاں کے صحافیوں کا اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے لگاؤ قابل تعر یف ہے اظہار رائے کی آزادی،جمہوریت اور سیاسی نظام کی مضبوطی کے لئے آزاد صحافت کا ہونا لازم و ملزوم ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر سی ڈی کونسل گواد رکے صدر ناصر رحیم سہرابی نے کہاکہ گوادر کے صحافی عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار بلاتفر یق ادا کر رہے ہیں گوادر پر یس کلب کو منظم کرنے میں یہاں کے صحافیوں کا بڑا کردار ہے۔
آخر میں گوادر پر یس کلب کے صدر نور محسن نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ گوادر پر یس کلب مثبت اور تعمیر صحافت کے فروغ کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔