کوئٹہ: جامعہ بلوچستان، وفاقی محتسب پاکستان کے ریجنل آفس کوئٹہ اور جامعہ کے فیکلٹی اینڈ ٹریننگ سینٹر کے تعاون و اشتراک عمل سے ایک روزہ سیمینارمعاشرہ اور مختلف شعبہ جات میں حقوق کی آگائی، بدانتظامی کی شکایت کا ازالہ اور مختلف رویوں اور معاشرے میں رونماء ہونے والے واقعات اور ان کے شکایات کے طریقہ کار کے عنوان سے مین آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔
جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی جبکہ اعزازی مہمان ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب بلوچستان غلام سرور بروہی تھے۔ جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر محمد عالم مینگل، رجسٹرار ولی الرحمان، ڈین فیکلٹیز، اساتذہ و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے آگائی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اور جامعہ بلوچستان کے اشتراک سے جو آگائی مہم و شعور کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔ وہ انتہائی ستائش کا حامل ہے۔
کیونکہ معاشرے میں بسنے والے ہر فرد کو اپنے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگائی انتہائی ضروری ہے۔ کیونکہ شعور و آگائی نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں بہت سے معاملات بگاڑ کی صورت اختیار کر جاتے ہیں۔ دور حاضر جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کا دور ہے۔ جس کے زرائع کو بروء کار لاتے ہوئے اپنے شکایتوں کا ازالہ اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان ایک مادر علمی اور مقدس درسگاہ ہے۔اور معاشرے کا مستقبل انہیں طلبہ سے وابسطہ ہے جو آگے چل کر عملی زندگی میں اپنے عمل و کردار سے اپنے ملک اور معاشرے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
سیمینار سے ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب بلوچستان غلام سرور بروہی، چیئرپرسن ایف ٹی ڈی سی ڈاکٹر صوبیہ رمضان اور دیگر مقررین نے موضوع کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی سطح پر محتسب اور دیگر اداروں کے تعاون سے شعور و آگائی مہم کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔