حب: جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل و بزرگ سیاستدان رؤف خان ساسولی نے کہا ہے کہ طلباء یونینوں کی بحالی کا سوچ فکر مثبت ہے طلباء،ٹریڈ یونین سیاستدان پیداکرنے کی پہلی بنیاد ہے کیونکہ یہ مذکورہ یونین سیاسی نرسری ہیں جہاں سے بڑے بڑے سیاستدان پیدا ہو جاتے ہیں۔
بلوچستان کی سیاست پر سردر،سمگلر ز اور کرپٹ ریٹائرڈ بیورو کریٹس کا قبضہ ہے ملک کے دیگر تین صوبوں میں بھی یہی عالم ہے کہ سرمایہ دار جاگیردار ساہوکار قابض ہیں،مڈل کلاس و پسے ہوئے طبقے کی عوام کی حقوق کے حصول کیلئے ایک نئی ملک گیر سیاسی جماعت کی ضرورت ہے،مشرف نے جو نیب سے پیرول سے قیدی رہا کر کے اپنی کابینہ تشکیل دی وہی لوگ آج عمران خان کے ساتھ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز حب میں صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی رؤف خان ساسولی نے کہاکہ طلباء یونینوں کی بحالی کا سوچ فکر مثبت ہے طلباء،ٹریڈ یونین سیاستدان پیداکرنے کی پہلی بنیاد ہے کیونکہ یہ مذکورہ یونین سیاسی نرسری ہیں جہاں سے بڑے بڑے سیاستدان پیدا ہو جاتے ہیں ہم اپنے ہم خیالوں سے ملکر NSF،DSFو ملکی ڈیموکریٹ طلباء تنظیم قیام عمل لانے کی کوشش کرینگے جو مڈل کلاس اور پسے ہوئے طبقے کی بات کریں اور انکے حق وحقوق کیلئے آواز بلند کریں۔
انھوں نے کہاکہ نواز شریف اور زرداری نے سیاست کو پیسے کے تابے بنایا اور مالدار دولت مندوں کی حوصلہ افزائی کی اور دونوں نے کرپٹ ریٹائرڈ بیو رو کریسی کو بھی اپنی اپنی جماعتوں میں بھر پور نمائندگی د ی یہ مالداراور ریٹائرڈ بیو کرویس سیاستدان فریادیوں کا فون اٹھانے سے ڈرتے ہیں اور سات سے آٹھ آدمیوں سے ہاتھ ملانے سے انہیں بخار چڑتا ہے۔
ایسے لوگوں کو زرداری اور نواز شریف نے 22کروڑ پر مسلط کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے عمران خان نے مالداروں ساہوکار وں اور بداخلاقوں کی بے قدرحوصلہ افزائی کی اور انہیں اپنی جماعت میں بھر پور طریقے سے نمائندگی سے نواز اہے۔