|

وقتِ اشاعت :   December 6 – 2019

کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ پی اسے سی کے ساتھ تمام محکموں کو تعاون کرنا پڑے گا ہم معاملات کو بہتر کرنے کی جانے جارہے ہیں مختلف محکموں میں انکوائری جاری ہے اب تک کروڑوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے 2017-18میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں جلد ہی رپورٹ مرتب کر کے اسمبلی میں پیش کردی جائے گئی۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ماضی کی نسبت زیادہ فعال ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم تمام محکموں میں موجود بے ضابطگیوں کاخاتمہ کر کے معاملات کو بہتر انداز میں چلائیں اس حوالے سے تمام محکموں کی جانب سے تعاون کیا جارہا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ محکموں کو ہمارے ساتھ تعاون کرنا پڑے گا کیونکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ محکموں میں ضابطگیاں موجود تھی جن کی انکوائری کی جارہی ہے اب تک ہم نے کوئی کسی بھی نیب کو نہیں دیا ہماری کوشش ہے کہ پہلے تمام معاملات کو از خود دیکھیں اور اس کی تحقیقات مکمل کریں جوبڑے کیسزہونگے انہیں نیب کودیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں خریداری کا عمل زیادہ ہوتا ہے اور ان دونوں شعبوں میں خریدی گئی ادویات کتابوں سمیت دیگراشیاء تقسیم کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے موجودا شیاء کا ریکارڈ صحیح طرز پرموجود نہیں ہوتا تاہم اس حوالے سے بھی تمام ترانکوائری کررہے ہیں اور اس کی لئے ایک بھی ایک مثبت لائحہ عمل تشکیل دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ 2017-18میں محکموں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ تکمیل کے مراحل میں پہنچ چکی ہے جلد ہی اس حوالے سے مرتب کی گئی رپورٹ بلوچستا ن اسمبلی میں پیش کرینگے۔