بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے مشرقی ضلعے گوداوری میں واقع ایک ریفائنری میں پائپ لائن پھٹنے سے کم سے کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔
حادثے میں 15 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جبکہ 50 سے زیادہ گھر جل گئے ہیں۔
یہ ریفائنری نگرم گاؤں میں واقع ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب گیس پائپ لائن پر دباؤ زیادہ ہو گیا۔
پائپ سے تقریبا 200 میٹر کے رقبہ میں آگ کی اونچے شعلے اٹھ رہے ہیں۔ حادثے کے بعد آس پاس کے دیہات کو خالی کرایا جا رہا ہے۔
زخمیوں کو كاكيناڑا اور املاپرم ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آگ بجھانے والے عملے کی پانچ گاڑیاں جائے حادثہ پر موجود ہیں اور امدادی کارکن فی الحال آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اعلیٰ حکام بھی موقعے پر پہنچ چکے ہیں۔