|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2019

اوستہ محمد :  اوستہ محمد شہر میں دویات کی قمتیوں میں بے پناہ اضافہ سے غریب عوام کے خرید قوت سے باہرپرائیویٹ ڈاکٹرزاور میڈیکل اسٹوروں کے خلاف ڈرگ انسپکٹر اور دیگر احکام بالا سے نوٹس لیں عوامی حلقوں کا حکومت سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے پرائیویٹ میڈیکل اسٹورزاور پرائیویٹ ڈاکٹرز سرگرم دویات کو مہنگے دمن فروخت کر کے غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

اوستہ محمد شہر کے اردگرد اور شہر میں پرائیویٹ میڈ یکل اسٹورز دوائیوں سے پرانے رقم کو مٹاکر اپنا ذاتی رقم کااسٹیمپ لگادیتے ہیں جو غریب عوام کے خرید نے سے باہر ہے رہی سہی کسر اوستہ محمد ڈاکٹروں نے قصائی کی چھری اٹھائی ہوئی ہے جس سے غریبوں کو لوٹا جارہا ہے اگر معمولی سے بیماری ہو یاچھو ٹے کو یا بڑے کو تو یہ ڈاکٹرز تھیلے بھرکر دوائیاں دیتے ہیں جس کی ڈبل فیس اور رقم لی جاتی ہے جو کہ سر اسر غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے جب کہ فیمل ڈاکٹرزبھی اس طرح ہیں۔

نارمل ڈلیوری کیس کی بجائے آپریشن کیس کیا جاتا ہے اور غریب شہریوں سے دگنا وصول کر تے ہیں جب کہ اگر کسی بچے کو کوئی بیماری بیش آئے تو یہ ڈاکٹرز ان انجکشن لگانے کو کہتے ہیں حالانکہ بچے کو انجکشن لگانا بہت خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ اوستہ محمد اور گردوعلاقے میں موجودڈاکٹرز کی ڈگریوں کو چیک کیا جائے آج کل ہر شہر کے کونے پر اسپتال ہے۔

جہاں بیٹھے افراد اپنے آپ کو ڈاکٹر کہتے ہیں اوستہ محمد کے غریب شہریوں نے کہا کہ امیروں کے لئے بڑے ہسپتال موجود ہیں جب ہم غریبوں کے لئے جو سول ہسپتال بنا ہے وہاں بھی یہ حال ہے سر کاری دوائیاں پرائیویٹ میڈیکل اسٹوروں پر فروخت ہورہی ہیں دوائی مہنگی ہوئی ہے مگر جن ڈاکٹر کے پا س اپنا پرانہ اسٹاک موجود ہو تا ہے۔

وہ اس بھی نئے دوایات میں تبدیل کر دیتے ہیں جس سے دوائی کی قمت کو مٹا کر اپنا ذاتی قمیت کا مہرلگا دیا جاتا ہے اوستہ محمد کے عوامی حلقوں نے حکومت بلو چستان چیف سکر ٹری بلو چستان صوبائی وزیر صحت اور ڈرک انسپکٹر سے مطالبہ کیا کہ خدا رااوستہ محمد کے غریب عوام پر رحم کیا جائے اور ان میڈیکل اسٹوروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔