ڈیرہ مراد جمالی : نصیر آباد پولیس کی جانب سے خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں 05 ملزمان کی گرفتاری مسروقہ موٹرسائیکلیں اسلحہ کی برآمدگی کے موقع پر ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ اور ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
قانون ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔نصیر آباد پولیس کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر ملزم محمد زمان ولد شہان عرف بھوت فقیر قوم صوبھانی کی گرفتاری کے لئے انھی کے گاؤں گوٹھ محمد زمان عمرانی بچاؤ بند میں چھاپہ مار کاروائی کی۔
کاروائی میں 5ملزمان)بشیر احمدساکن نواب شاہ سندھ بمعہ ایک عدد کلاشنکوف و ایمونیشن اسرار علی ساکن خضدار حال منجھوشوری بمعہ ایک عدد کلاشن کوف و ایمونیشن خدا بخش بمعہ ایک عدد رائفل(G3) و ایمونیشن امداد حسین بمعہ ایک عدد شارٹ گن (ڈبل بیرل) و ایمونیشن حسین بخش بمعہ ایک عدد TTپستول و ایمونیشن گرفتار کر لیا گیا۔
تمام ملزمان سے مجموئی طور پر 04 کلاشن کوف، 01عدد جی 3، 01عدد ٹی ٹی پسٹل، 12عدد میگزین، 290عدد مختلف گولیا ں، 01عدد ہائی اسپیڈ موٹر سائیکل اور 01عدد 125موٹر سائیکل بھی بر آمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان مختلف تھانوں کو سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔جن کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا سلسہ جاری ہے اورمزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔
ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد کا مزید کہنا تھا کہااہم کاروائی کی ٹیم میں موجود ڈی ایس پی تمبو خاوند بخش کھوسہ، ڈی ایس پی بابا کوٹ رسول بخش کھیتران، ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھوشوری، خان کوٹ، بابا کوٹ، سٹی ڈیرہ مراد جمالی، صدر ڈیرہ مراد جمالی، عزیز بلوشہید(نوتال)، میر حسن و چھتر، ATF ونگ نصیرآباد/جعفرآباد ودیگر ملازمان پولیس کی کاروائی قابل تعریف ہے جنھوں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے اہم ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کے شب و روز محنت سے ہی نصیر آباد میں امن و امان بحال ہے۔چوروں،ڈکیتوں،سماجی برائیوں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف گھیراتنگ کردیا ہے۔
عوام کی جان ومال کی تحفظ اولین ترجیہات میں شامل ہیں۔ لاپرواہی برتنے والے اہلکارکسی ریایت کے مستحق نہیں۔پریس کانفرنس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک عبدالغفار سیلاچی, ڈی ایس پی خاوند بخش, پی آر او رینج آفس ممتاز پندرانی سمیت ایس ایچ اوز نے بھی شرکت کی۔