|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2019

کوئٹہ : بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار کا زونل جنرل باڈی اجلاس خالد بلوچ زونل صدر اور وقار بلوچ زونل جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر خالد بلوچ منعقد ہوا۔

اجلاس میں تنظیم کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ بطور مہمان خاص شریک رہے جبکہ اجلاس کے ایجنڈوں میں مرکزی سرکولر، گذشتہ کارکردگی رپورٹ، تنقیدی نشست، تنظیمی امور اور آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔

تنظیمی امور کے ایجنڈے میں زونل رہنماؤں نے مستقبل کے لئے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی مارچ کے مہینے میں خضدار لٹریری فیسٹول کا انعقاد کرے گی. طالب علموں کی سیاسی و شعوری پختگی کے لئیعملی جدوجہد جاری رکھا جائے گا اور جدوجہد کی راہ میں آنے والی تمام مشکلات اور مصائبوں کا مقابلہ کریں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر نواب بلوچ نے کہا طالب علم کتاب کلچر کے فروغ کے لئے اپنا کردار نبھاتے ہوئے بحث مباحثے کی ایک ایسی ماحول کو پروان چڑھائیں جہاں طالبعلم کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں. طالب علم، علمی و سیاسی شعور سے لیس ہوکر معاشرے کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اس وقت ایک گھٹن کی فضا قائم ہے. طالبعلموں کی علمی, سیاسی, سماجی اور تربیتی نشستوں پر قدغن عائد ہے. تعلیمی اداروں میں ان پابندیوں اور گٹھن کیخلاف جمہوری جدو جہد طلباء کی زمہ داری ہے۔

اپنے خطاب کے آخر میں ڈاکٹر نواب بلوچ نے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کا مقصد تعلیمی اداروں میں بلوچ طالب علموں کو یکجا کرکے انکی شعوری و سیاسی تربیت کرنے کے ساتھ طلبا ء مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کرنا ہے. طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے جہدوجہد کو ہم اپنا اولین مقصد و فرض سمجھتے ہیں اور ہمارا یہ جدوجہد تسلسل کیساتھ جاری ہے۔

اجلاس کے آخری ایجنڈہ آئندہ لائحہ عمل میں سابقہ کابینہ تحلیل ہوئی اور نئی کابینہ تشکیل دی گئی. نئی زونل کابینہ میں خالد بلوچ صدر, جنید بلوچ نائب صدر, وقار بلوچ جنرل سیکرٹری, آصف بلوچ ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور عدنان بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہوئے۔