کوئٹہ: کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے کہا ہے کہ غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے پرچے درج کیے جائیں گے مسلم باغ کے علاقے میں پیش آنے والا واقعہ دلخراش ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ کرنے والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے پرچے درج کیے جائیں گے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ تیل کی نہیں بلکہ دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ ہے جو بھی گاڑی غیر قانونی ایرانی ڈیزل اسمگلنگ میں ملوث ہوگی اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پکڑے جانے پر غیرقانونی ایرانی ڈیزل سمیت گاڑی ضبط مالکان کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کا کیس ہوگا حب میں سو سے زائد غیرقانونی ڈمپنگ اسٹیشنز کے مالکان کو ایک ہفتے کا نوٹس دیا جائے گا بند نہ کرنے پر صوبائی حکومت پراپرٹی کو ضبط کرنے کی پابند ہوگی۔