|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2019

کوئٹہ : نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اس وقت ہوگی جب شہید نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو سزاے موت سنائی جاتی۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنے بغیر پرویز مشرف کو اس قتل کے کیس سے بری کر دیا۔ اب دیکھنا ہے مشرف کے سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کون کروائے گا۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کون کروائے گا؟ مجھے خوشی اس وقت ہوتی جب شہید نواب اکبر خان بگٹی کیس میں فیصلہ ہمارے حق میں ہوتا مگر بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنے بغیر پرویز مشرف کو بری کر دیا جو ہمارے ساتھ نا انصافی تھی۔

میں نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کو خط بھی لکھا تھا کے وہ اس کیس کا سو موٹو نوٹس لیں کیونکہ بلوچستان ہائیکورٹ پر ہمارا اعتماد ختم ہو چکا تھا۔ لیکن افسوس سے کہناپڑتا ہے کہ ابھی تک کوئی کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے بھی ہمارا ساتھ نہیں دیا۔

عمران خان نے بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا بلکہ سب مشرف کو بچانے کی کوشش کررتے رہے اور ملک سے فرار ہونے کا راستہ بھی فراہم کرتے رہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے شہید نواب اکبر خان بگٹی اور بلوچ قوم کے ساتھ کھیلی گئی خون کی ہولی کا پرویز مشرف سے حساب لے۔