|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی :  وزیراعلی بلوچستان کے مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ افواہوں پروپیگنڈہ کی سیاست دم توڑ چکی ہے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں تمبو حلقہ انتخابات میں کروڑوں کے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

پٹ فیڈر کینال کے تقسیم کار دروازے کی مرمت سے ٹیل کے کسانوں زمینداروں کو حصہ کا پانی ملے گا خوشحال بلوچستان ترقی کی علامت ہے ان خیالات کا اظہار عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر قبائلی عمائدین معتبرین اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے سنیئر رہنماسابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی بی اے پی نصیرآباد کے جنرل سیکریڑی حاجی عبدالمالک جمالی سابق صدر پریس کلب نصیراحمد مستوئی ڈائریکٹر ہیلتھ حماد اللہ زہری سمیت دیگر موجود تھے۔

حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ علاقے میں یکساں ترقی کا عمل شروع ہونے سے سیاسی مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں کیونکہ عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں افواہیں پھیلانے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔

صوبائی حکومت بلوچستان کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے ایری گیشن نصیرآباد تحصیل تمبو میں زرعی پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹیل کے زمینداروں اور کسانوں کو ربیع کی فصلات کیلئے پانی فراہم کیا جاسکے اور کہاکہ عوامی مسائل کے حل سے روگرانی کرنے والے آفیسروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔