کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ میں جھٹکامارکیٹ بد عنوانی کیس میں سابق زرغون ٹاؤن ناظم،سابق میئر کوئٹہ اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش تاہم جج کے تبادلے کے باعث کیس کی سماعت 4فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت 2میں جھٹکامارکیٹ بدعنوانی کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران قہارودان، ڈاکٹر کلیم اللہ،محمد ہارون ودیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے نیب پروسکیوٹر نے بتا یا کہ جھٹکا مارکیٹ کو اونے پونے نرخون پر فروخت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا سابق ناظم زرغون ٹاون قہارودان نے جھٹکا مارکیٹ کواپنے فرنٹ مین کے نام منتقل کردیا۔
مارکیٹ کو فرنٹ مین نے معروف تاجرمحمد ہارون پر کوڑیوں کے دام فروخت کرنے کا الزام ہے اور سابق میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے مارکیٹ کو فروخت کرنے کے دستاویزات پر دستخط کئے احتساب عدالت ٹو کے جج کی تبادلے کے باعث کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔