|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2020

سبی: صدر پولیس سبی نے قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے پاک آرمی کے جعلی میجر سمیت چھ ساتھیوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،راونڈ،گولیاں،واکی ٹاکی سیٹ،منشیات اور ایک درجن کے قریب جعلی سروس کارڈز اور لیٹرز برآمد کر لیے ہیں ملزمان کے قبضے سے کراچی سے چوری کی گئی گاڑی بھی برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی سبی ملک فاروق فیض لہڑی نے ایس ایچ او صدر محمد نواز جتک کے ہمراہ صدر پولیس تھانہ سبی میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او صدر محمد نواز جتک نے اپنے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر قومی شاہراہ پر کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے چیکنگ کے دوران پاک آرمی کے ایک جعلی میجر اور اس کے چھ ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے مرکزی ملزم جہانگیر خان ولد وزیر خان سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سی اینڈ ڈبلیو،حساس ادارے کے میجر اور ایکسائز انسپکٹر کا جعلی سروس کارڈزسروس لیٹرز برآمد ہوئے جبکہ دیگر ساتھی لیویز اہلکار سمیت مختلف محکموں کے اہلکاراپنے کو ظاہر کررہے تھے ان کو گرفتار کرلیا ہے۔

دیگر گرفتار ہونے والوں میں شاہ زیب،محمد یسین،عارف،عمر فاروق اور کلیم اللہ شامل ہیں ان کے قبضے سے ایک عدد ایم ایم نائن رائفل،ایک عدد ایس ایم جی،80راونڈ گولیاں،تین میگزین،دو عدد واکی ٹاکی سیٹ،چھ کلو چرس اعلی کوالٹی کے چھ کلو چرس اور ایک گاڑی قبضے میں لیا ملزمان کوئٹہ سے اندرون سندھ جارہے تھے ملزمان کے خلاف مختلف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزماں پر چوری،غیر قانونی اسلحہ چرس جال سازی کے دفعات پر مقدمات قائم کیے گئے ہے جس کی تفتیش شروع کردی گئی ہے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جاسکتی ہے اس موقع ایس ایچ او صدر تھانہ سبی نواز جتک نے صحافیوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کاروائی کی گئی جو بہت بڑی کامیابی ہے ملزمان کوئٹہ سے اندروں سندھ جانے کی کوشش کررہے تھے ہوسکتا ہے کہ ملزمان کسی بڑی کاروائی کے لئے جارہے تھے اس موقع پر مسعود احمد سیلاچی، غوث بخش سمیت صدر تھانے کے پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھے