|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2020

کوئٹہ : کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں سینکڑوں موبائل فون منشیات برآمد ہونے کے بعد محکمہ جیل خانہ جات میں 158اہلکار تبادلے کر دیئے اعلیٰ سطح پر تحقیقات شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جمال خان مندوخیل کے دورے کے بعد ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات،ٹیلی ویژن اور سینکڑوں موبائل برآمد کر لئے گئے جس کے بعد محکمہ جیل خانہ جات نے بڑے پیمانے پرتبادلے کرتے ہوئے 158اہلکار کو مختلف جیلوں میں تبدیل کردیا جبکہ ایک درجن سے زائد اہلکار معطل کر دیئے گئے۔

تبادلے کرنے والوں میں نورخان،بہرام خان،محمدعظیم،ولی اللہ،جمعہ خان،عبداللہ،محمد جان،عزیز اللہ،قادر جان،ساد اللہ،کلیم اللہ،میراحمد،غلام قادر،دیدار شاہ،احمد خان،محمد عظیم،اعجاز احمد،رحیم الدین،محمدسلیم،محمد اصغر،عبدالمتین،علی محمد،سیف اللہ،عبدالستار،محمد سجاد،محمد مجید،عبدالعزیز،عبدالباری،خالد حسین،محمد عثمان،محمد عظیم،حنیف اللہ،لیاقت علی،عصمت علی،نظر علی،غلام عباس سمیت 158اہلکار کے تبادلے کر دیئے گئے۔

گزشتہ روز وزیر داخلہ نے اس حوالے سے کہا کہ سرچ آپریشن کے بعدبڑے پیمانے پر برآمد ہونے والے اشیاء کے بعد حالات تحقیقاتی کمیٹی بنانے کابھی اعلان کر دیا۔