|

وقتِ اشاعت :   January 11 – 2020

کوئٹہ : کوئٹہ اور اردگردنواح میں گیس کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں گیس اور بجلی کی 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے معاملات زندگی بری طرح متاثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سریاب روڈ،کسٹم،بلیلی،نواں کلی،عالمو چوک،چمن ہاؤسنگ اسکیم،کلی پائند خان،کلی شابو،کلی گل محمد،پشتون آباد،سیٹلائٹ ٹاؤن،کاکڑ کالونی،جناح روڈ،جوائنٹ روڈ،سبزل روڈ،بروری روڈ،موسیٰ کالونی،خلجی کالونی،کلی قمبرانی،سرکی روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں شدید سردی میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے بعد بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی مشکل کر دی شہر کے وسطی اور نواحی علاقوں میں 10سے 12گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث عوام کی معمولات زندگی بر طرح متاثرہوگئی جس کے نتیجے میں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔