خضدار : خضدار کے علاقہ سمند میں بھائی نے سگے بھائی اور بھابی کو قتل کر کے فرار ہو گیا،لیویز فورس نے دوہرے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
لیویز کے مطابق اتوار اور پیر کے شام کو خضدار کے نواحی علاقہ سمند میں ناصر احمد ولد محمد یعقوب نے نا معلوم وجوہات کی بنا پر اپنے سگے بھائی محمد انور اور اس کی بیوی کومبینہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی لیویز فورس کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے پورے علاقے کو گیرے میں لیکر دوہرے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی۔