قلات: قلات شہر اور گردنواح تین روز تک مسلسل بارش اور شدید برف باری کے بعد خون جما دینے والی سردی نے نظام زندگی مفلوج کردیا محکمہ موسمیات نے حالیہ برف باری میں قلات میں تین فٹ برف باری ریکار ڈ کیا ہے۔
جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا ہے شدید سردی میں سوئی گیس کی بندش اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے قلات میں برف باری کے بعدسائبیریا سے آنے والے سرد اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرارت انتہائی نیچے چلاگیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق انچارج شیر احمد مینگل کے مطابق قلات اور گردنواح میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی -13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے۔
ا ور تین روز میں قلات میں تین فٹ بارف باری اور 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو نے کا امکان ظاہر کیا ہیں دوسری جانب قلات میں سوئی گیس کی مکمل بندش اور بجلی کی اٹھارہ گھنٹوں کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہیں شدید سردی میں سوئی گیس پریشر مکمل غائب ہو نے سے شہری ٹھٹھر نے پر مجبور ہیں