تربت: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما میر ظاہر علی بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں طوفانی بارشوں کی وجہ سے مکران کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے مکران کو آفت ذدہ قرار دیا جائے،طوفانی بارشوں کی وجہ سے مند، تمپ، دشت،ہوشاپ،بلیدہ اورتربت سمیت مکران کے دیگر علاقوں میں مالداروں اور دیگر غریب طبقے کے لوگوں کو شدید متاثر کیا ہے۔
اس میں لوگوں کے رہائشی گھر، چار دیورایاں، مال مویشیاں اور دیگر قیمتی املاک کو نقصان پہنچایا حکومت مکران کو آفت ذدہ قرار دیکر فوری طور بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کیلئے ریلیف کا اعلان کرے۔
انھوں نے کہا دیہاتوں کے عوام کا سب سے بڑا سرمایہ انکی ذرعی فصلیں اور مال مویشیاں تھیں انکی معاش کا انحصار ان پر تھا جو کہ طوفانی بارشوں کے نظر ہوگئے جبکہ گھروں سے محروم کئی خاندان ابھی تک آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں جنکا کوئی پرسان حال نہیں ہے جو حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی و وفاقی نمائندوں کا طوفانی بارشوں کے بعد فوری طور اپنے اپنے حلقوں کا ہنگامی دورہ قابل ستائش ہے جھنوں نے بروقت اپنے حلقوں میں پہنچ کر عوام کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کی اور گاؤں گاؤں جاکرسیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی حال پرسی کی جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ کسی بھی مصیبت کے وقت اپنے عوام کے ساتھ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سمندری طوفانی لہروں سے ماہیگیروں کے کشتیوں کے نقصانات کی مد میں صوبائی حکومت کی طرف سے معاوضوں کی بروقت ادائیگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی کا شکر گزار ہیں کہ جھنوں نے غریب ماہیگیروں کے مشکلات کو محسوس کرتے ہوئے نقصانات کا ازالہ کیا ہمیں امید ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت بلوچستان جلد از جلد اقدامات اٹھائے گی۔