|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2020

خضدار:  بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی قائد سابق وفاقی وزیر میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی روز اول سے بلوچ قوم کی خدمت کو اپنا فرض عین سمجھتے ہیں تاریخ گواہ ہے جتنے بی این پی عوامی نے اپنے دور اقتدار میں ہزاروں نوجوانوں کو روزگار دی ہے یہ صوبہ کی تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف میں لکھاگیا ہے۔

بی این پی عوامی صحت تعلیم روزگار کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو ہنر مندی کے مواقع فراہم کی گء ہے بی این پی عوامی دوران اقتدار جھالاوان مکران کوئٹہ سبی تک بے روزگاروں نوجوانوں کو بلارنگ و نسل ہزاروں کی تعداد میں مفت میں ملازمتیں دیکر تاریخ رقم کی گئی ہے بی این پی عوامی کے علاوہ باقی تو ہر جگہ ملازمتوں کی بولی لگ کر منڈیوں میں ملازمتیں بیچی جارہی ہے بی این پی عوامی واحد قوم پرست قوم دوست جماعت ہے جس کے وزراء کے دامن پاک صاف اور شفاف ہیں۔

آج تک کسی نے بی این پی عوامی پر انگلی کے اشارے کرنے کی ہمت نہ کی گء ہے جسکا اہم وجہ ہمارے پارٹی کے وزراء کی مفت میں ملازمتیں فراہمی ہے بی این پی عوامی قومی حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار ہوکر قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنادیا ہے پارٹی کے کارکنوں کی دل جوء پارٹی کے پرچار کو عام کرنے کیلئے جدوجہد قابل دید ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسراراللہ خان زہری نے کراچی میں اپنے رہائش گاہ پر بی این پی عوامی خضدار کے سابق ضلعی جنرل منیراحمد زہری کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی وفد میں رئیس لشکری بلوچ میر قادر زہری ایوب چنال ودیگر شامل تھے اس موقع پر نوابزادہ میر ضیاء اللہ زہری سعیداحمد قلندرانی ودیگر موجود تھے میر اسراراللہ خان زہری نے کہا ہیکہ انتخابات میں ہار جیت جمہوریت کا حسن ہیں بی این پی عوامی کو ایک سازش کے تحت پارلیمنٹ سے دور رکھا گیا ہیلیکن اپنے عوام کے پیار و محبت اور خدمت سے کھبی دور نہیں کرسکتے ہیں۔

بی این پی عوامی ایک جمہوری جماعت ہیاور جمہوری فیصلوں کو اہمیت دیتے ہیں پارٹی میں فرد واحد کے فیصلوں کی کوء اہمیت نہیں ہیں میر اسراراللہ خان زہری ایک سوال کے جواب پر مزید کہا ہے پارٹی کے ضلعی ڈھانچے کی تشکیل نو اب ناگزیر بن چکا ہے اب وقت کا تقاضا ہے ضلع خضدار میں پارٹی کے ضلعی انتخابات کو جلد مکمل کی جائیورکروں کا پارٹی میں متحد ہونا پارٹی کے مضبوطی کی علامت ہوتے ہیں انشائاللہ اب جلد ضلع خضدار کے پارٹی کیضلعی کابینہ کی پینلز کے لسٹ کو بلاکر انتخابی عمل کو صاف و شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے بہترین اور جمہوری انداز میں اقدمات کئے جائیں گے۔